’’آپ بہت حسین ہیں‘‘: ٹرمپ کا فرانسیسی خاتون اول کے لئے کھلے عام اظہار پسندیدگی
’’آپ کا سراپا بہت حسین ہے۔‘‘ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ ملانیا ٹرمپ کے ہمراہ فرانس کے سرکاری دورے کے موقع پر ان الفاظ کے ذریعے فرانسیسی خاتون اول بریجیٹ ماکرون کی سرعام تعریف کی۔ ان کے یہ الفاظ فرانسیسی حکومت کے فیس بک پر سرکاری سوشل میڈیا اکاونٹ پر پوسٹ کردہ ویڈیو میں سنے جا سکتے ہیں۔
اکہتر سالہ ٹرمپ خواتین سے متعلق اپنے متنازع تبصروں کی وجہ سے مشہور ہیں، انہوں نے اپنی 47 سالہ تیسری بیگم ملانیا ٹرمپ کے ہمراہ فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکرون اور ان کی 64 سالہ اہلیہ بریجیٹ ماکروں کی معیت میں مشہور لیزن فیلڈ اسکوائر میں ملاقات کی۔ اس جگہ پر پہلی عالمی جنگ میں فرانسیسی فوج کے سربراہ مارشل فرینڈون فورش اور نپولین بونا پارٹ مدفون ہیں۔
دورہ فرانس کے موقع پر ٹرمپ نے فرانسیسی خاتون اول کی جانب نظر التفات کی اور گویا ہوئے کہ ’’آپ کا سراپا بہت حسین ہے۔‘‘ اس موقع پر ان کی اپنی بیوی ملانیا ٹرمپ بھی پاس ہی کھڑی تھیں۔
امریکی صدر کی ایک بار یہ جملہ کہہ کر تسلی نہیں ہوئی تو انہوں نے فرانسیسی صدر کو دیکھتے ہوئے بھی ان کی بیوی کے بارے میں یہی تبصرہ معنی خیز لہجے میں دہرایا اور پھر بریجیٹ کو دیکھتے ہوئے بولے، ’’سوہنی‘‘، تاہم اس موقع پر خاتون اول کا تبصرہ واضح طور پر سنائی نہیں دیا۔
اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانسیسی خاتون اول سے غیر معمولی انداز سے ہاتھ ملایا اور ان کی انگلیوں میں انگلیاں ڈالے کھڑے رہے۔
ان تصاویر کے سوشل میڈیا پر مشتہر ہوتے ہی شدید عوامی ردعمل کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس میں عوام کی بڑی اکثریت ڈونلڈ ٹرمپ کے تبصرے کو جنسی تلذ کا نام دے کر اس کی مذمت کر رہے ہیں۔
-
شاہ سلمان کی ماکرون کو فرانسیسی صدر بننے پر مبارکباد
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے فرانس کے صدارتی انتخاب میں ...
بين الاقوامى -
نیم عریاں تصاویر کے بعد فرانسیسی خاتون اول نئے اسکینڈل کی زد میں
نئی کتاب نے صدرارتی محل کی چولیں ہلا دیں
بين الاقوامى -
فرانس: پارلیمنٹ میں خواتین کی ریکارڈ تعداد
فرانس میں پیر کے روز ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے ...
بين الاقوامى -
فرانس نے امید کا انتخاب کیا : عمانوایل ماکروں
فرانس کی تاریخ کے سب سےکم عمر صدر عمانو ایل ماکروں نے اقتدار سنبھال لیا ہے ۔انھوں ...
بين الاقوامى -
نوجوان عمانوایل ماکروں بھاری اکثریت سے فرانس کے نئے صدر منتخب
عمانوایل ماکروں 66.06 فی صد ووٹ لے کر فرانس کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔انھوں نے ...
بين الاقوامى -
عمانوایل ماکروں: فرانس کے کم عمر ترین صدر
پہلی مرتبہ کسی عوامی انتخابات میں حصہ لینے والے عمانوایل ماکروں نے اپنی مخالف ...
بين الاقوامى