خوشی کے آنسو کیا ہیں؟ حیران کن حقائق!
کئی مرتبہ ایسا ہوتا ہے کہ زور دار طریقے سے ہنسنے یا قہقہہ لگانے کے بعد ہماری آنکھوں سے آنسو رواں ہو جاتے ہیں۔ ہم نے کبھی یہ سوچا کہ خوشی اور مسرت کے وقت یہ آنسو کیوں آتے ہیں جب کہ ہم جانتے ہیں کہ آنسوؤں کا تعلق غالبا غم اور رنجیدگی کے ساتھ ہوتا ہے۔
بعض تحقیقی مطالعوں کے مطابق فرطِ مسرّت سے رو پڑنا، یہ وہ طریقہ ہے جو ہمارا جسم انتہائی شدید اور طاقت ور جذبات کے دھارے سے گریز کے واسطے اپناتا ہے۔ دیگر لفظوں میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ ایک ہی وقت میں مثبت اور طاقت ور جذبات کا منفی رد عمل ہوتا ہے تاکہ ضرورت کے مطابق جذبات کا توازن برقرار رہے۔
اس تفصیل کے باوجود "خوشی کے آنسوؤں" کا رجحان اپنی نوعیت کا ایک منفرد مظہر ہے۔ ایک امریکی یونی ورسٹی کی ماہر نفسیات اور محققہ اوریانا ایراگون کا کہنا ہے کہ اس لمحے انسان درحقیقت اپنے جذبات کے متضاد کام کر رہا ہوتا ہے۔
مذکورہ ڈاکٹر نے اس حوالے سے ایک تحقیقی مطالعہ کیا تھا جس کے نتائج دو برس قبل امریکی مجلے "سائیکولوجیکل سائنس" میں شائع ہوئے۔ اس مطالعے کے مطابق انسان کی جانب سے یہ "دُہرا اظہار" اس وقت سامنے آتا ہے جب اس پر طاقت ور قسم کے جذبات غالب آ جاتے ہیں خواہ یہ جذبات مثبت ہوں یا منفی۔
تحقیق میں مزید کہا گیا کہ "خوشی کے آنسو" وہ لا شعوری طریقہ کار ہے جس کا سہارا انسانی جسم انتہائی مسرت کے حالات میں لیتا ہے تا کہ انسان کی نفسیاتی حالت دوبارہ سے متوازن ہو سکے۔
-
9 کام آپ کے لیے خوشی کا باعث بن سکتے ہیں!
صحت کی حفاظت اور زندگی کے دباؤ سے بچنے کے لیے انسان کا خوش رہنا ضروری ہے۔ مگر سوال ...
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب : شادی کی خوشی میں استاد نے طلبہ کے ساتھ کیا کِیا ؟
سعودی عرب میں سیکنڈری اسکول کے ایک استاد نے دل چسپ اور ظریفانہ موقف کا مظاہرہ کرتے ...
مشرق وسطی -
کیا آپ 20 مارچ کو دبئی میں ’خوشی کے سفیر‘ سےملنا پسند کریں گے؟
بیس مارچ کو اقوام متحدہ کے شیڈول کے مطابق ہرسال خوشی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ ...
ایڈیٹر کی پسند