زہریلے سانپ کے دل میں چائے پینے کا شوق کیسے پروان چڑھا؟
جانوروں سے پیار اور انہیں پالنے کا شوق معلوم انسانی تاریخ کا ایسا مشغلہ ہے کہ جس کے مظاہر دنیا بھر میں دیکھنے کو ملتے ہیں۔ مگر دیو ہیکل زہریلے سانپ کی چائے، ٹھنڈے مشروبات اور پودینہ جیسی خوراک سے پرورش کا فن سعودی عرب کے ایک نوجوان ہی کا خاصہ ہے کہ جس کی ان سرگرمیوں پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو کر مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔
ثابت الفضل نامی سعودی نوجوان نے وڈیو کلپ میں اپنا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ وہ دارلحکومت الریاض سے 185 کلومیٹر کی مسافت پر واقع شقراء کمشنری کے ماتحت القصب قریہ کا باسی ہے۔ اس کا دلچسپ مشغلہ انتہائی پُرخطر اور غیر معمولی خوفناک ہے۔ اسے سانپ پال کر انہیں سدھانے کا شوق ہے۔ اسی چکر میں وہ سانپوں کی خاطر مدارات کرتا ہے۔
وڈیو کلپ میں نظر آنے والا سانپ اس کے ساتھ اطمینان سے چائے پیتا ہے، زہریلا نہیں۔ ٹھنڈے مشروبات اور پانی پینے کا بھی اسے شوق ہے۔ مختلف نسلوں کے 7 اژدھے اپنے کمرے میں رکھے ہوئے ہے۔
-
روسی نوجوان نے خود کو سانپ سے ڈسوا کر موت کو براہ راست نشر کیا
روس میں ایک معروف سپیرے نے براہ راست وڈیو اسٹریم کے دوران خود کو سانپ سے ڈسوا کر ...
بين الاقوامى -
دبئی سے مسقط جانے والے طیارے میں سانپ، پرواز منسوخ
دبئی سے مسقط جانے والی امارات ائیر لائنز کی ایک پرواز کو سانپ کی موجودگی کے بعد ...
ایڈیٹر کی پسند -
مادہ سانپ کے حصول کے لیے دو نر سانپوں کی رقابت کا منظر
کیا سانپ بھی انسانوں کی طرح رومانوی ہوتے ہیں؟
ایڈیٹر کی پسند -
روسی نونہال کی زہریلے آبی سانپ سے اٹھکیلیاں
پانی والے سانپ کا ڈنگ انتہائی مہلک ہوتا ہے
بين الاقوامى -
انڈونیشیا: اسٹیج پر سانپ کے ڈسنے سے گلوکارہ کی موت!
انڈونیشیا میں ایک محفل موسیقی کے دوران ناظرین کو متاثر کرنے کے لیے ہاتھ میں اٹھائے ...
بين الاقوامى -
سعودی شہری نے اپنے مکان کو چڑیا گھر بنا لیا
گھر میں بنے چڑیا گھر میں سانپ، شیر، ہرن اور دیگر جانور رکھے گئے ہیں
مشرق وسطی