انڈونیشیا: اسٹیج پر سانپ کے ڈسنے سے گلوکارہ کی موت!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

انڈونیشیا میں ایک محفل موسیقی کے دوران ناظرین کو متاثر کرنے کے لیے ہاتھ میں اٹھائے ’کوبرا‘ سانپ کے ڈسنے سے اداکارہ کی موت واقع ہو گئی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ حال ہی میں ملک کے مغرب میں جزیرہ جاوہ سے کچھ فاصلے پر واقع ایک تھیٹر میں اس وقت پیش آیا جب29 سالہ ارما بلو نامی ادارکارہ محفل موسیقی میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہی تھی اور اس نے اپنے ہاتھ میں’کوبرا‘ اٹھا رکھا تھا۔ اس نے اس محفل میں 45 منٹ تک گلوکاری کےجوہر دکھائے۔ اس دوران اس کے ہاتھ میں موجود کوبرا سانپ نے اس کے رخسار پر ڈنگ مارا جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔ سانپ کے ڈسنے کے بعد ارما بلو کو قے آنا شروع ہو گئی۔ اسے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جاں بر نہ ہوسکی اور اسپتال میں اس کی اس موقت واقع ہو گئی۔

خیال رہے کہ انڈونیشیا میں گلوکاروں کی جانب سے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے سانپ ہاتھ میں رکھنا معمول کی بات ہے۔ جس کوبرا سانپ نے گلوکارہ کو ڈسا اسے مقامی زبان میں ’ریانتی‘ کہا جاتا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گلوکارہ کو کوبرا ہاتھ میں دینے سے قبل سانپ کی زہر اور دانت نکال لیے گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں