سعودی ولی عہد کے شاہ سلمان اور اپنے بچپن کے بارے میں انکشافات
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے والد خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے "بہت کچھ سیکھا" ہے۔
بن سلمان نے یہ بات اتوار کو رات گئے امریکی چینلCBS پر نشر ہونے والے انٹرویو میں کہی۔ معروف پروگرام Minute 60 میں خاتون میزبان نورا اوڈونیل کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے بن سلمان کا کہنا تھا کہ "شاہ سلمان تاریخ کے عاشق ہیں۔ وہ تاریخ کی کتب کے دلدادہ قاری ہیں"۔
محمد بن سلمان نے بتایا کہ جب وہ چھوٹے تھے تو شاہ سلمان اپنے ہر بیٹے کو ایک کتاب دیتے جو اُسے ایک ہفتے کے دوران پڑھنا ہوتی تھی۔ ایک ہفتے بعد وہ آتے اور ہر ایک سے اس کی کتاب کے متن کے بارے میں اور جو کچھ اس نے سیکھا اس حوالے سے سوالات کیا کرتے تھے۔
شہزادہ محمد بن سلمان کے مطابق شاہ سلمان کہتے ہیں کہ "اگر آپ نے ہزاروں برس کی تاریخ کا مطالعہ کر لیا تو اس کا مطلب ہے کہ آپ نے ہزاروں برس کا تجربہ حاصل کر لیا"۔
-
’گوگل‘ اور’ایپل‘ کا وزٹ ولی عہد کے دورہ امریکا میں شامل
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دو ہفتوں پر محیط اپنے دورہ امریکا کے ...
بين الاقوامى -
ایران کا سعودی عرب کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں:محمد بن سلمان
سعودی عرب کے ولی عہد،نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی ...
مشرق وسطی -
فلسطینیوں کا مفاد اولین ترجیح، سب کے لیے امن کی بات کریں گے:ولی عہد
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اپنے تاریخی دورہ ...
مشرق وسطی