امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ تہران اس معاہدے کے تحت جوہری ہتھیار کا مالک نہیں بنے گا جو اب دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے گروپ سات کے سربراہی اجلاس کے ضمن میں آج منگل کے روز قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ دو طرفہ ملاقات میں مزید کہا "اگر ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کی تو جہنم اس پر کھل جائے گی"۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس بات کو یقینی بنانا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں، وہی چیز تھی جس نے انہیں مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کرنے پر آمادہ کیا۔
نیز امریکی صدر نے واضح کیا کہ ان کے لیے یہ اہم ہے کہ ایران کسی بھی صورت میں جوہری ہتھیار کا مالک نہ بنے۔
أمير قطر: اتفاق أميركا وإيران مهم جدا ولا يزال هناك عمل ينبغي القيام به pic.twitter.com/Nz799ZeQ8r
— العربية (@AlArabiya) June 16, 2026
ٹرمپ نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ "ہمارے پاس ایران کے ساتھ ایک منصفانہ اور اچھا معاہدہ ہے لیکن ہم وہاں کوئی سرمایہ کاری نہیں کر رہے.. کل پھیلنے والی افواہیں ہنسی کا باعث ہیں۔ ہمیں مداخلت کرنے اور اقدامات اٹھانے کا حق حاصل ہے اگر میں یا کوئی اور ایسا چاہے، لیکن ہم کوئی سرمایہ کاری نہیں کر رہے۔ ایران میں سرمایہ کاری کرنے کی ہماری کوئی ذمہ داری نہیں ہے"۔ انہوں نے نشان دہی کی کہ خطے میں بحران کے حل کے لیے قطر کی ثالثی پر اس کے ساتھ کام کرنا ایک اہم اور مثبت عنصر تھا۔
لبنان کی صورتحال کے حوالے سے ٹرمپ نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کے الفاظ کے مطابق لبنان کے حوالے سے زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔
ترمب: لست سعيدا بالطريقة التي تعاملت بها إسرائيل في لبنان pic.twitter.com/45ZK8mRegM
— العربية (@AlArabiya) June 16, 2026
نیتن یاہو کے ساتھ بہترین تعلقات کا حامل ہونے کی تصدیق کرنے کے باوجود امریکی صدر نے مزید کہا کہ انہوں نے بیروت پر حال ہی میں ہونے والے حملے پر اسرائیل کے سامنے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
ٹرمپ نے اعلان کیا کہ انہوں نے تجویز دی ہے کہ اسرائیل کی بجائے شام،،، حزب اللہ سے نمٹنے کی ذمہ داری سنبھالے۔
انہوں نے کہا "اگر اسرائیل دوسروں کو ہلاک کیے بغیر (لبنان میں) مشن انجام نہیں دے سکتا، تو شام کو یہ کام کرنا چاہیے"۔
اس کے علاوہ ٹرمپ نے شام کے صدر احمد الشرع کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ الشرع شان دار ہیں کیونکہ انہوں نے شام کے تمام معاملات کو منظم کیا ہے۔
-
سعودی عرب میں حکومت کی جانب سے ستمبر تک دھوپ میں کام کرنے پر پابندی کا آغاز
سنہ 2025ء میں فیصلے پر عمل درآمد کی شرح 94 فیصد ریکارڈ
مشرق وسطی -
سعودی تعاون سے یمنی وزارت مواصلات کے عملے کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد
یمن کی ترقی و تعمیر نو کے سعودی پروگرام کے تحت ادارہ جاتی صلاحیتوں کی تعمیر میں ...
مشرق وسطی -
سعودی یونیورسٹی کے محققین نے کینسر کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی تیار کرلی
مشہور سائنسی جریدے ’’ ایڈوانسڈ سائنس ‘‘ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ...
مشرق وسطی