برطانیہ کے گاؤں کو اپنے خریدار کی تلاش
برطانوی دارالحکومت لندن سے 422 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع گاؤںSt Merryn کو 30 لاکھ برطانوی پاؤنڈ (50 لاکھ ڈالر سے کم قیمت) میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ گاؤں کا رقبہ ایک لاکھ مربع میٹر ہے اور اس میں 100 گھر، ایک پارک اور ساحل پر لکڑی سے بنے 205 Chalets کے علاوہ بچوں کا پارک، ٹینس کورٹ، ریستوران اور ایک فیول اسٹیشن بھی واقع ہے۔ سینٹ میرین ساحلی پٹی پر واقع ہونے کے سبب چھٹیاں گزارنے کے حوالے سے ایک پر کشش مقام شمار کیا جاتا ہے۔
مذکورہ گاؤں سے 5 کلو میٹر کے فاصلے پرPadstow کا قصبہ واقع ہے جو اپنی تجارتی بندرگاہ کے سبب جانا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ سینٹ میرین برطانیہ کے جنوب مغرب میں واقع تاریخی شہرPlymouth سے 88 کلو میٹر کی دُوری پر ہے۔
سینیٹ میرین گاؤں کی فروخت کی ذمّے داریSavills نامی کمپنی کو دی گئی ہے جو پراپرٹی کے کرائے پر لین دین اور خرید و فروخت کے معاملات طے کرواتی ہے۔ کمپنی نے گاؤں کی متعدد تصاویر بھی جاری کی ہیں۔
-
امریکا : 80 لاکھ ڈالر میں جزیرہ برائے فروخت
امریکی ٹی وی چینل CBS کے مطابق Hope Islands نامی جزیرے کا مالک ایک یونانی نژاد ...
بين الاقوامى -
فرانس میں دنیا کا مہنگا ترین مکان برائے فروخت
لگژری محل کی قیمت کا تخمینہ سوا ارب ڈالرز لگایا گیا ہے
ایڈیٹر کی پسند -
اسرائیلی فوج غریب ہوگئی؟''40 گدھے برائے فروخت'' کا اشتہار
اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے گدھے پکڑ کر نیلامی کے لیے عربی میں اشتہار مشتہر ...
ایڈیٹر کی پسند