نامور مصری فٹبالر محمد صالح کو اسرائیلی فوج میں بھرتی کا مشورہ کس نے دیا؟
مصری فٹبالر محمد صالح نے کھیل کے میدان میں اپنی شاندار کارکردگی سے دنیا بھر میں فٹبال شائقین کے دلوں میں گھر کر لیا ہے۔ وہ لیور پول فٹبال کلب کی جانب سے مقابلوں میں شریک ہوتے ہیں۔ محمد صالح کو اپنی کارکردگی پر ملنے والی مبارک اور سلامت کی صداوں میں ایک اسرائیلی وزیر دفاع ایوڈ گور لائبرمین کی غیر متوقع پذیرائی بھی شامل ہے۔
لائبرمین نے اپنی ایک طنزیہ ٹویٹ میں اسرائیلی فوج کے سربراہ سے کہا ہے کہ وہ محمد صالح کو اپنی زیر کمان اسرائیلی فوج میں شامل کر لیں۔ اپنے سرکاری ٹوئٹر ہینڈلر سے اسرائیلی وزیر دفاع نے صہیونی فوج کے سربراہ کو پیغام دیا ہے کہ وہ صالح کو فی الفور اسرائیلی فوج میں بھرتی کر لیں۔
منگل کے روز انھوں نے اپنے سابقہ کلب روما کے ساتھ لیور پول کی جانب سے کھیلتے ہوئے دو گول کئے۔ فٹبال پریمئر لیگ کے دوران ہونے والے مقابلوں میں مصری فٹبالر نے ابتک 43 گول کئے ہیں۔ انھیں اتوار کے روز سال کا بہترین انگریز کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی دیا گیا ہے۔