روبوٹ ،،، ایئرپورٹ پر مسافروں کی ایک بڑی مشکل حل کر دے گا
لندن کے جنوبی نواح میں واقع گیٹوک ایئرپورٹ پر رواں سال اگست سے ایک نئے منصوبے کا تجربہ کیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت ایک روبوٹ تمام سواریوں کی پارکنگ کی آسان اور منظم طریقے سے نگرانی انجام دے گا۔
گاڑی چلانے والے کو اپنی گاڑی اس روبوٹ کے حوالے کر کے ایئرپورٹ پر کار پارکنگ تلاش کرنے کے جھنجھٹ سے آزادی مل جائے گی۔
روبوٹ ان گاڑیوں کو انسانوں سے زیادہ بہتر طریقے سے ایک دوسرے کے برابر پارک کرے گا جس کے نتیجے میں اسی جگہ پر ایک تہائی اضافی پارکنگ میسر آ جائے گی۔
جہاں تک مسافروں کا تعلق ہے تو وہ ایک مخصوص ایپلی کیشن کے ذریعے روبوٹ طلب کرنے سے قبل اپنے اترنے کی جگہ پر گاڑی چھوڑ دیں گے۔ اس کے بعد روبوٹ خود کار طریقے سے اسے مناسب جگہ پر پارک کر دے گا۔
یہ تجربہ تین ماہ کے لیے جاری رہے گا۔ اس کے دوران صورت حال کا جائزہ لے کر پارکنگ کے مسئلے میں اس کی کامیابی کا تناسب دیکھا جائے گا۔
رواں سال اگست میں اس منصوبے پر عمل درامد سے قبل انفرا اسٹرکچر اور پارکنگ ایریا میں تیاریاں مکمل کرنے کے علاوہ مطلوبہ آلات کی تنصیب عمل میں آ جائے گی۔
مذکورہ ٹکنالوجی فرانس کی ایک کمپنی نے تیار کی ہے۔
فرانس کے شارڈیگول ایئرپورٹ پر گزشتہ برس پانچ ماہ تک اسی طرح کا تجربہ کیا گیا تھا جو بڑی حد تک کامیاب رہا۔
-
سعودی عرب میںپہلا 'روبوٹ' سرکاری ملازم تعینات
سعودی عرب بھی مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی کو سرکاری شعبے میں استعمال کرنے والے ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی روبوٹ کی سرنگ میں حزب اللہ جنگجوئوں پر فائرنگ:ویڈیو
اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک ویڈیو فوٹیج جاری کی گئی ہے جس میں لبنان کی سرحد پر ...
مشرق وسطی -
ٹوکیو "اولمپکس 2020" میں ٹرین اسٹیشنوں کی سکیورٹی کے لیے روبوٹ تیار
جاپان میں حال ہی میں ٹرینوں کے اسٹیشنوں پر سکیورٹی کی ذمّے داریاں پوری کرنے کے لیے ...
بين الاقوامى