وادی الدیسہ سعودی عرب کا خوبصورت نخلستان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع تبوک کا علاقہ اپنے جغرافیائی اور متنوع قدرتی کی بہ دولت سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہتا ہے۔ اسی علاقے میں ایک 'وادی الدیسہ' بھی ہے جو سیاحت کی بے حد کشش رکھتا ہے۔

فوٹو گرافر محمد الشریف نے تبوک کے جنوب مغرب میں واقع وادی "الدیسہ" کے پہاڑوں اور وادیوں کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا ہے۔ اس نے وادی کی 400 میٹر کی بلندی سے تصاویر کھینچیں اور بتایا کہ وہ کس طرح اس بلند وبالا، چشموں کی وادی کا دل دادہ ہے۔

الشریف کا کہنا ہے کہ الدیسہ کو مختصر الفاظ میں 'خوبصورت نخلستان' کہا جا سکتا ہے۔

صحافی اور فوٹو گرارفر محمد الشریف نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس خطے کے لوگوں اور اس کے زائرین کے لئے خاص طور پر موسمی تعطیلات کے دوران اپنے ماحول اور میٹھے پانی سے لطف اندوز ہونے اور بے ساختہ فطرت کو دیکھنے کے لئے ایک اہم سیاحتی مقام بن گیا ہے۔

الدیسہ بہت ساری زرعی اجناس کی پیداوار کا ذریعہ ہے جو ہر سال تبوک کی منڈیوں میں اپنا راستہ تلاش کرتی ہیں۔ یہاں ہمہ نوع فصلیں کاشت کی جاتی ہیں۔ کھجور کی کاشت سے لے کر مختلف پھلوں، سبزیوں، لیموں، کیلے،آم، ٹماٹر، تلسی اور پودینہ تک کی زرعی اجناس کی پہچان ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size