سعودی ایئرلائن نے قومی دن کے موقع پر اپنا پرانا خصوصی ملی نغمہ چلا دیا
سعودی عرب کی قومی ایئرلائن نے 23 ستمبر کو ہونے والے 89 ویں قومی دن کی مناسبت سے اپنی ملکی اور بین الاقوامی پروازوں میں مشہورنغمہ "وطنی الحبیب" نشر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
"وطنی حبیب" ملی نغمہ سنہ 1961ء میں ڈاکٹر مصطفیٰ بلیلہ نے لکھا جسے چھ عرشروں سے سعودی عرب کی قومی ایئرلائن کےنغمے کےطورپر پیش کیاجاتا ہے۔ اس ملی نغمےسے قبل سعودی عرب کے دیگر نغمے اور ترانے پیش کیے جاتے تھے مگر چھ دھائیوں سے 'وطنی الحبیب' کا راج ہے۔
اس ترانے کو مسافروں کی طرف سے خوب پذیرائی دی گئی۔ سعودی عرب کے باشندے اپنی قومی ایئرلائن میں نشرہونے والے نغمے کوخوشیوں کا اظہار سمجھتے تھے۔