سعودی تعاون سے یمنی وزارت مواصلات کے عملے کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد

یمن کی ترقی و تعمیر نو کے سعودی پروگرام کے تحت ادارہ جاتی صلاحیتوں کی تعمیر میں مدد دی جائے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 5 منٹ

یمن کی ترقی اور تعمیر نو کے سعودی پروگرام نے کمیونیکیشن، سپیس اینڈ ٹیکنالوجی کمیشن کے ساتھ شراکت میں یمنی وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے عملے کے لیے ایک تربیتی پروگرام منعقد کیا ہے تاکہ ادارہ جاتی صلاحیتوں کی تعمیر میں مدد اور یمنی صلاحیتوں کو ترقی دی جا سکے۔ اس تربیتی پروگرام میں 14 سے 15 جون کے دوران یمن کے صوبے عدن میں 44 تربیت لینے والوں کی شرکت دیکھی گئی۔ اس میں تربیت پانے والوں کی فنی اور انتظامی مہارتوں کو تیار کرنے اور مواصلات اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں جدید ترین طریقوں اور ٹیکنالوجیز کے بارے میں ان کے علم کو بڑھانے کے مقصد سے خصوصی محور شامل تھے۔

اس تربیتی پروگرام کا افتتاح کمیونیکیشن، سپیس اینڈ ٹیکنالوجی کمیشن کے گورنر انجینئر ہیثم بن عبدالرحمن العوہلی، یمنی مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر شادي باصرة اور یمن کی ترقی اور تعمیر نو کے سعودی پروگرام کے اسسٹنٹ سپروائزر جنرل حسن العطاس نے کیا۔

اسی تناظر میں یہ دوسرا تربیتی پروگرام یمن کی ترقی اور تعمیر نو کے سعودی پروگرام اور کمیونیکیشن، سپیس اینڈ ٹیکنالوجی کمیشن کے درمیان شراکت داری میں منعقد ہونے والے پہلے ایڈیشن کی کامیابی کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس میں 32 تربیت لینے والوں کی شرکت دیکھی گئی تھی اور اس نے یمنی عملے کی صلاحیتوں کو تیار کیا اور اس شعبے میں جدید سعودی مہارتوں سے فائدہ اٹھانے کو فروغ دیا۔ یہ تربیتی پروگرام ادارہ جاتی صلاحیتوں کی تعمیر میں مدد اور یمنی قومی صلاحیتوں کو ترقی دینے کی مختلف کوششوں کے تسلسل کے طور پر سامنے آیا ہے جو مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کی کارکردگی کو بڑھانے، تیز رفتار تکنیکی ترقی کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے لیے اس کی تیاری کو بڑھانے اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

یمن کی ترقی اور تعمیر نو کا سعودی پروگرام منصوبوں اور اقدامات کو اپنا کر یمنی عملے کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر توجہ دیتا ہے جن کا مقصد ادارہ جاتی، فنی اور سماجی صلاحیتوں کی یکساں تعمیر کرنا ہے۔ سعودی پروگرام کے تحت جامع صلاحیتوں کی تعمیر کا پروگرام 2021ء کے وسط میں شروع ہوا تھا تاکہ یمنی وزارت منصوبہ بندی و بین الاقوامی تعاون اور یمنی وزارت خزانہ کی صلاحیتوں کو بڑھایا جا سکے۔ اسی طرح یمنی سرکاری اداروں کو اپنی ضروریات کی تشخیص، اپنی صلاحیتوں کا جائزہ لینے، اپنے بنیادی فرائض انجام دینے اور مختلف حالات کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے قابل بنایا جا سکے۔

اس کے ساتھ ساتھ نومبر 2022ء میں یمنی اداروں کی صلاحیتوں کی تعمیر اور ترقی کے ورکشاپ کی میزبانی کی گئی جس میں 8 بین الاقوامی اور اقوام متحدہ کی تنظیموں نے شرکت کی جو یمن میں مختلف شعبوں کی مدد کے لیے پروگرام کی کوششوں کا تسلسل ہے۔ یمن کی ترقی اور تعمیر نو کے سعودی پروگرام کی طرف سے پیش کردہ ترقیاتی منصوبوں اور اقدامات نے خواتین، نوجوانوں اور معاشروں کی اقتصادی خودمختاری اور انسانی سرمائے میں سرمایہ کاری میں حصہ ڈالا ہے۔ اس سعودی پروگرام میں ’’ یمنی نوجوانوں کے لیے مستقبل کی تعمیر ‘‘ کے عنوان سے پروگرام بھی شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ متاثرہ معاشروں کے لیے ذریعہ معاش کی حمایت کے منصوبے اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں کام کرنے والے عملے کی صلاحیتوں کو بڑھانا بھی شامل ہے۔

پروگرام نے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے عملے کے لیے متعدد تربیتی اور اہلیتی پروگرام نافذ کیے ہیں جن میں عرب بورڈ اور ریسپائریٹری کیئر اینڈ انٹینسیو کیئر کا ڈپلومہ شامل ہے۔ اس ڈپلومے نے صحت کی خدمات کی سطح کو بہتر بنانے اور دیکھ بھال کے معیار کو بڑھانے پر مثبت اثر ڈالا ہے۔ متعدد منصوبوں اور اقدامات کے ذریعے تعلیمی عملے کی صلاحیتوں کی تعمیر کی گئی ہے۔ ۔ دیہی علاقوں میں تعلیم تک رسائی کا منصوبہ اور تدریس میں بین الاقوامی پیشہ ورانہ سرٹیفکیٹس کا پروگرام ہے تاکہ تعلیم کا معیار بلند کیا جا سکے اور بین الاقوامی معیارات کا مقابلہ کیا جا سکے۔

یہ ترقیاتی منصوبے اور اقدامات ایک بڑے میٹرکس کے اندر آتے ہیں جس میں 2018ء کے وسط میں اپنے قیام کے بعد سے پروگرام کی طرف سے 8 اہم شعبوں میں پیش کیے گئے 287 منصوبے اور اقدامات شامل ہیں۔ ان آٹھ شعبوں میں تعلیم، صحت، توانائی، پانی اور ٹرانسپورٹ، زراعت اور ماہی گیری، ترقیاتی پروگرام اور یمنی حکومت کی صلاحیتوں کی ترقی اور مدد شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں