سعودی عرب کا سیاحتی ویزا حاصل کرنے کے 3 طریقے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب میں آج ہفتے کے روز سے سیاحتی ویزوں کے حصول کے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہو رہا ہے۔ سیاحتی ویزے سے متعلق ضوابط کا اعلان جمعے کے روز کیا گیا۔

سیاحتی ویزے کے جاری ہونے کے بعد اس کی میعاد ایک سال تک ہو گی۔ اس دوران ہر دورے میں مملکت میں زیادہ سے زیادہ 90 روز قیام کیا جا سکے گا۔ ایک سال کے اندر مملکت میں مجموعی طور پر 180 روز سے زیادہ قیام کی اجازت نہیں ہو گی۔

اعلان کردہ ضوابط کے مطابق سیاح درج ذیل 3 طریقوں سے ویزا حاصل کر سکیں گے:

  1. ویب سائٹ کے ذریعے "آن لائن" رجسٹریشن یا چند منٹوں میں ویزا نکلوانے کے لیے تیار کی گئی مشینوں کا استعمال
  2. سرحدی گزر گاہوں اور ہوائی اڈوں پر پہنچنے پر ویزے کا حصول. (کنگ خالد ایئرپورٹ، کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ، کنگ فہد ایئرپورٹ، پرنس محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ اور البطحاء کی زمینی سرحدی گزر گاہ).
  3. اجازت یافتہ ممالک میں سعودی عرب کے سفارت خانوں اور قونصل خانوں کے نمائندوں کے ذریعے.
مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size