فوکس اسٹیک پینوراما تکنیک کے ذریعے حجر اسود کی محیر العقول خوبصورتی دیکھیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

صدارت عمومی برائے انتظامی امور حرمین شریفین نے تصویر اتارنے کی جدید ترین تکنیک کو استعمال میں لاتے ہوئے حجر اسود کو اس کی انتہائی بنیادی تفصیل کے ساتھ پہلی مرتبہ پیش کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ کرونا وبا کی وجہ سے زائرین اور معتمرین ان دنوں حجر اسود کو بوسہ دینے کی سعادت سے محروم ہیں تاہم فوکس اسٹیک پینوراما تکنیک کے استعمال سے حجر اسود زیادہ مختلف زاویوں سے زیادہ واضح اور نمایاں طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

کعبہ شریف کے ایک زاویے میں نصب حجر اسود
کعبہ شریف کے ایک زاویے میں نصب حجر اسود

منفرد ٹکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے حجر اسود کی پیش کردہ تصاویر اتارنے میں 7 گھنٹوں کا وقت صرف ہوا۔ اس مدت کے دوران اس مقدس پتھر کی 1050 تصاویر اتاری گئیں جن کی ریزولوشن 49 ہزار میگا پکسلز تھی۔ انہیں 50 گھنٹے سے زیادہ وقت لگا کر پراسس کیا گیا۔

حجر اسود کے ٹکرے سیاہ رنگ میں دیکھے جا سکتے ہیں
حجر اسود کے ٹکرے سیاہ رنگ میں دیکھے جا سکتے ہیں

حجر اسود کعبہ شریف کے جنوب مشرقی کونے میں باہر کی سمت پایا جاتا ہے۔ اسی مقام سے طواف کا آغاز اور یہیں اس کا اختتام ہوتا ہے۔ یہ زمین سے ڈیڑھ میٹر اونچائی پر نصب کیا گیا ہے۔ حجر اسود کا رنگ سرخی مائل سیاہ ہے اور اس کا اندرونی حصہ پیالے کی طرح ہے۔ حجر اسود کو چاروں طرف سے خالص چاندی کے فریم سے تیار کیا گیا ہے تاکہ اسے محفوظ رکھا جا سکے اور پتھر کی جگہ بیضوی شکل میں دکھائی دیتی ہے۔

حجر اسود کی 49 ہزار میگا پکسلز ریزولوشن تصویر
حجر اسود کی 49 ہزار میگا پکسلز ریزولوشن تصویر

مختلف حوالوں سے یہ بات تاریخ کا حصہ ہے کہ زمین پر بھیجے جانے سے پہلے حجر اسود کا رنگ چمک دار اور سفید تھا مگر اللہ نے اس کا نور واپس لے لیا۔ یہ بات حدیث نبوی سے ثابت ہے۔ حضرت عبداللہ بن عمرو ابن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ حجر اسود اور مقام ابراہیم جنت کے دو یاقوت ہیں۔ اللہ نے ان دونوں کا نور لے لیا۔ اگر ان کا نور غائب نہ کیا جاتا تو وہ مشرق اور مغرب کے درمیان کو روشن کر دیتا۔ حجر اسود پتھر کے 8 چھوٹے ٹکڑوں‌ پر مشتمل ہے، جسے دن میں پانچ مرتبہ بیش قیمت عطریات سے معطر کیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size