ین الاقوامی سیگریٹ ساز کمپنی مورس انٹرنیشنل نے سگریٹ اور تمباکو سازی سے توبہ کرتے ہوئے آیندہ تمباکو نوشی کا کاروبار نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فلپ مورس انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نے،جو بیرون ملک میں ’مارلبورو‘ سگریٹ بناتے ہیں،کہا ہے کہ ان کی کمپنی ایک دہائی میں برطانیہ میں سگریٹ بیچنا بند کردے گی۔
’سی ای او‘ جاسک اولچک نے ڈیلی میل کو بتایا کہ یہ اقدام کمپنی کے "دھواں سے پاک" بننے اور روایتی سگریٹ کے استعمال کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرنے کے مقصد کا حصہ ہے۔
جاسک اولچک نے برطانوی حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک دہائی کے اندر سگریٹ پر پابندی عاید کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح 2030ء تک ملک میں گیس سے چلنے والی کاروں پرپابندی کا فیصلہ کیا ہے،اسی طرح ان کی کمپنی سگریٹ اور اس کے دھویں سے پاک ماحول فراہم کرنا چاہتی ہے۔
انھوں نے کہاکہ ہم دُنیا کو سگریٹ کے بغیر دیکھ سکتے ہیں۔ صحیح ضابطے اور معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ تمباکو نوشی کی لعنت سے 10 سال کے عرصے کے اندر چھٹکارا پایا جا سکتا ہے اور آپ اس مسئلے کو ایک بار ہمیشہ کے لیے حل کرسکتے ہیں۔
فلپ مورس انٹرنیشنل امریکی فلپ مورس سے الگ ہے جو مارلبورو سگریٹ تیار کرتا ہے اور امریکی تمباکو کمپنی الٹریا کا حصہ ہے۔ اس نے 2008 میں فلپ مورس امریکا سے علیحدگی اختیار کی تھی اور حال ہی میں اس نے دھویں سے پاک کمپنی میں تبدیل ہونے کے منصوبہ کا اعلان کیا تھااور ساتھ ہی اس سے برطانوی منشیات ساز ویکٹورا گروپ خریدنے کا ارادہ کیا تھا جو دمہ کے مریضوں کے لیے سانس لینے کا سامان بناتا ہے۔