.

مسجد حرام میں ایس او پیز کے تحت علمی مجالس اور درس سیشن بحال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

صدارت عامہ برائے امور حرمین الشریفین نے بتایا کے لیے کرونا ایس او پیز کے تحت مسجد حرام میں دینی علوم، دروس قرآن اور دیگر علمی مجالس کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔

صدارت عامہ برائے حرمین شریفین نے ایجنسی برائے دعوت وارشاد کے حوالے سے کہا ہے کہ کرونا وبا کی روک تھام کے لیے اختیار کردہ احتیاطی تدابیر کی روشنی میں مسجد حرام میں علمی مجالس دوبارہ شروع کی جا رہی ہیں اور طلباء اور دیگر افراد ان مجالس میں شرکت کر سکتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ علمی مجالس کے لیے شاہ فہد باب سلم کے پاس کرسی نمبر 9 اور کرسی نمبر 10 علمی مجالس کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ ایک مجلس میں 50 سے زیادہ افراد کو بیٹھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

اس کے علاوہ علمی مجالس میں شرکت کرنے کے لیے کرونا کی دو خوراکیں لگوانا، اعتمرنا ایپ سے رجسٹریشن کرانا، سماجی دوری، سینی ٹائزر کا استعمال اور دروس کے دوران چہرے کو ماسک سے ڈھنپنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔