بحر مردار کے ساتھ انوکھا سرخ جوہڑ نمودار ، اردن میں سوشل میڈیا پر تہلکہ
اردن میں گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران میں سوشل میڈیا پر ایک سُرخ جوہڑ یا کچّے تالاب کی تصاویر کثرت سے گردش میں آئی ہیں۔ اردن کی وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ بحر مردار کے علاقے میں سامنے آنے والا یہ سرُخ جوہڑ سمندر سے مکمل طور پر الگ ہے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان عمر سلامہ نے اتوار کے روز بتایا کہ وزارت کی جانب سے مخصوص ٹیموں نے سرخ پانی کے حامل اس جوہڑ کے نمونے لیے ہیں۔ ان نمونوں کو تجزیے کے واسطے لیبارٹیریز بھیج دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق تجزیے کے نتائج وصول ہونے کے فوری بعد ان کا اعلان کر دیا جائے گا۔
اليوم لاحظ بعض رواد البحر الميت خروج مياه لونها مختلف كما موضح بالصور
— سليمان الهويمل🇯🇴 (@Sulaimanhwamil) September 11, 2021
وكل ما فيها منسوب المياه برتفع وبنفس اللون
في ناس عندو فكرة عن هاي الظاهرة؟
وما اسبابها؟ pic.twitter.com/TYyl7RaUXc
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اردن میں سوشل میڈیا پر پوسٹوں کی ایک بڑی تعداد میں اس سرخ جوہڑ کی تصاویر کو پیش کیا گیا ہے جو اچانک ظاہر ہوا ہے۔ لوگوں نے اس جوہڑ سے مختلف رنگ کا پانی نکلتے ہوئے دیکھا ہے۔
اردن کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بحر مردار سے مکمل طور پر علاحدہ ہونے کے سبب اس جوہڑ کا پانی سمندر کے پانی کو متاثر نہیں کرے گا۔