آپ نے اکثر راستے میں خرابی کے باعث گاڑیوں کو دھکا لگاتے دیکھا ہوگا مگر کیا کبھی کسی نے ہوائی جہاز کو دھکا لگاتے دیکھا ہے؟ نہیں تو آپ اس ویڈیو میں یہ منظر بھی دیکھ لیجیے۔
نیپال کے ایک ہوائی اڈے سے ایک عجیب و غریب ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک درجن سے زائد افراد طیارے کو رن وے سے ہٹانے کے لیے پوری قوت سے دھکیل رہے تھے۔
بسوں کو دھکا لگاتےتو دیکھا ہوگا مگر جہاز کو دھکا لگاتا دیکھیے
— العربیہ اردو (@AlArabiya_Ur) December 4, 2021
مزید تفصیلات:https://t.co/bBiLK0El34#نیپال pic.twitter.com/iyvNypn0au
یہ ویڈیو بدھ یکم دسمبر کو دارالحکومت کھٹمنڈو سے 7,000 کلومیٹر سے زیادہ کے فاصلے پر مغربی نیپال کے سوڈورباچیم ضلع کے باگورا کے کلتی میونسپل ایئرپورٹ پربنائی گئی تھی۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسافرہوائی اڈے پر پروازپکڑنے کا انتظارکر رہے تھے۔ ان کا جہاز ہوائی اڈے پر اترنا تھا لیکن ایسا نہیں ہو سکا کیونکہ تارا ایئر کا ایک اور طیارہ رن وے کے بیچ میں پھنس گیا تھا۔
نیپال نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جو لوگ طیارے کو رن وے سے دھکیل رہے تھے ان میں سے ایک نے تصدیق کی کہ اس کے ایک ٹائر میں پنکچر لگنے کی وجہ سے یہ رن وے کے درمیان میں کھڑا تھا۔
اپنی پرواز پکڑنے کے لیے مسافروں نے چھوٹے طیارے کو رن وے سے دھکیل دیا تاکہ دوسرا طیارہ لینڈ کر سکے۔
-
آسٹریلیا:برسبین میں فلک بوس عمارتوں کے درمیان کارگوجہاز نے9/11 حملوں کی یادتازہ کردی
آسٹریلیا کے شہربرسبین میں فلک بوس عمارتوں کے درمیان اڑنے والے رائل آسٹریلوی فضائیہ ...
ایڈیٹر کی پسند -
پانامہ کا پرچم بردارجہازپھنس جانے سے نہرسویزعارضی طورپر بلاک
سویزکینال اتھارٹی کو پانامہ کے ایک پرچم بردارجہاز کے خشکی پرآجانے کے بعد اس اہم ...
بين الاقوامى -
تنگ سرنگوں میں جہاز اڑانے والے اطالوی مہم جو کا نام گینز بک میں شامل
ترکی کے شہر استنبول کے باہر گاڑیوں کی آمد ورفت کے لیے تیار کی گئی دو سرنگوں کے ...
ایڈیٹر کی پسند