خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر عدن سے یمنی سیامی بچیوں مودہ اور رحمہ کو آپریشن کے لیے فضائی ایمبولینس سے ریاض منتقل کر دیا گیا۔
شاہ سلمان مرکز نے یمن میں مشترکہ فورس کی کمانڈ کے تعاون سے منتقلی کی کارروائی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریاض میں کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی کے ماتحت کنگ عبداللہ سپیشلسٹ ہسپتال میں پہلے مودۃ اور رحمہ کا طبی معائنہ کرکے یہ جاننے کی کوشش کی جائے گی کہ آیا دونوں کو ایک دوسرے سے الگ کرنے کے آپریشن کی کامیابی کے امکانات کیا ہیں۔
مودہ اور رحم کا سینہ اور پیٹ پیدائشی طور پر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات کے نگران اعلی اور سیامی بچوں کی آپریشن میڈیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا ہے کہ ’شاہ سلمان کی جانب سے یہ اقدام انسانیت نوازی کا ایک اور ثبوت ہے۔ وہ دنیا بھر میں ضرورت مندوں کے انسانی مسائل حل کرنے میں مسلسل دلچسپی لے رہے ہیں‘۔
سیامی بچیوں کے والدین نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے یمنی صوبے حضر موت سے جہاں وہ سکونت پذیر ہیں سیامی بچوں کی آپریشن میں مدد کی اپیل کی تھی۔ دونوں بچیاں مارچ 2022 میں پیدا ہوئیں، ان کی عمر دو ماہ ہے۔
-
الربیعہ سے اردن کے سیامی بچوں احمد ومحمد کی آپریشن کے 12 برس بعد ملاقات
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے نگران اعلی ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ سے ...
مشرق وسطی -
جڑواں ننھی فلسطینی بہنوں کا سعودی عرب میں میراتھن آپریشن
آپریشن کی کامیابی کے 70 فی صد امکانات، ایک بچی کا زندہ بچنا مشکل: ڈاکٹرز
بين الاقوامى