ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو مکمل تباہی کی نئی دھمکی، امریکی فوج کے ایرانی اہداف پر حملے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےایک بار پھر ایران کو سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے امریکہ کے ساتھ کسی نئے معاہدے پر دستخط نہ کیے تو وہ ایران کو مکمل طور پر تباہ کر دیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی چینل "فاکس نیوز" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے جلد ہی کسی معاہدے پر دستخط نہ کیے تو ہم اس پر دوبارہ بمباری کریں گے یہاں تک کہ اسے پوری طرح نیست و نابود کر دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے فوجی ان ایرانی اہداف پر کیے جانے والے حملوں میں شریک نہیں تھے۔

اس سے قبل امریکی فوج نے باضابطہ اعلان کیا تھا کہ اس نے ایران کے اندر ان اہداف کو نشانہ بنایا ہے جو امریکی افواج اور تجارتی جہازوں کے لیے مسلسل خطرہ بنے ہوئے تھے۔

امریکہ اور ایران کے درمیان آج جمعرات کے روز مسلسل دوسرے دن بھی فضائی حملوں کا تبادلہ ہوا اور یہ سلسلہ جاری رہا، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عزم ظاہر کیا ہے کہ اگر تہران نے فوراً امن معاہدے کی توثیق نہ کی تو مزید شدید ضربات لگائی جائیں گی۔

دونوں فریقین کے مابین اس جنگی کشیدگی کا آغاز رواں ہفتے کے اوائل میں اس وقت ہوا تھا جب آبنائے ہرمز کے قریب ایک امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا گیا، جس کے بعد ایرانی شہروں اور خطے میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر ایک دوسرے کے خلاف جوابی حملوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو گیا۔

شدید نوعیت کے یہ فضائی حملے رواں سال اپریل کے مہینے میں طے پانے والی اس کمزور جنگ بندی کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکے ہیں جس کا مقصد خطے میں امن قائم کرنا تھا۔ ان حملوں نے فروری کے اواخر میں امریکہ اور قابض اسرائیل کی طرف سے ایران پر کی جانے والی وحشیانہ بمباری کے بعد شروع ہونے والی اس تباہ کن جنگ کے جلد خاتمے کی تمام امیدوں کو خاک میں ملا دیا ہے۔ غاصب صہیونی دشمن کی طرف سے مظلوموں پر مسلط کردہ اس جنگ کے سائے اب پورے خطے پر منڈلا رہے ہیں۔

امریکی فوج کا مؤقف ہے کہ اس کے حالیہ حملوں میں ایران کے اندر عسکری نگرانی کی صلاحیتوں، مواصلاتی نظام اور فضائی دفاعی مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے اور یہ کارروائی تہران کی جانب سے بلاجواز اور مسلسل جارحیت کے جواب میں کی گئی ہے۔

دوسری طرف ایران کی پاسداران انقلاب گوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کویت اور بحرین میں قائم 18 امریکی عسکری اہداف پر شدید حملے کیے ہیں۔ پاسداران انقلاب نے بعد میں یہ بھی بتایا کہ انہوں نے مسلسل دوسری رات اردن میں واقع الازرق فضائی اڈے کو بھی نشانہ بنایا ہے اور اس امریکی فوجی اڈے پر 12 بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں