’میرا وطن جنگوں اور بحرانوں کے لیے نہیں، اس کے حقیقی خزانے اور ہیں‘

امن کا پیغام عام کرنے والے لیبی فوٹو گرافر کی العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

لیبیا کے نوجوان فوٹوگرافر سند الحلفی امن کا پیغام پھیلانے کے لیے اپنے کیمرے کا استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کیمرے کی آنکھ سے لیبیا میں بھرپور ماحولیاتی تنوع کو اجاگر کرنے والی خصوصیات، نشانات اور پرکشش مقامات کو اجاگر کیا۔

جنگ کے بھیڑیے نے لیبیا کے بال وپر نوچ کر رکھ دیے ہیں مگرسند الخلفی گذشتہ چند برسوں سے لیبیا کی ثقافتی، تہذیبی اور سیاحتی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے جنگ سے تباہ حال، المیے سے دوچار اور تباہی و بربادی کا شکار لیبیا کی ایک منفرد تصویر پیش کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ لیبیا صرف تیل کی دولت ہی سے مالا مال نہیں بلکہ یہ قدرتی خزانوں سے بھرپور ہے۔

سند کی تصاویر نے ایک بین البراعظمی اثر ورسوخ پیدا کیا اور انہیں حد درجہ پذیرائی ملی ہے۔ اس کی تصویری کاوش نے لیبیا میں جنگ کو روکنے کے لیے بین الاقوامی ضمیر کو متحرک کیا اور ایک ایسے ملک کے بارے میں خوبصورت اقدار کا اظہار کیا جو ہر ایک کو اٹھنے اور تعمیر کرنے میں مدد کرنے کا مستحق ہے۔

لیبیا کے نوجوان فوٹوگرافر سند الحلفی
لیبیا کے نوجوان فوٹوگرافر سند الحلفی

انہوں نے ثابت کیا کہ سیاحت کے شعبے کو مدد، رہ نمائی، تجربے اور تعمیر نو کی ضرورت ہے۔ ایک قابل ماحول جو نوجوانوں کو متحرک کرتا ہے، ان کے خیالات کواجاگر کرتا ہے اور انہیں ہتھیار اٹھانے اور جنگ کے ماحول سے دور رکھتا ہے۔

لیبیا جنگوں اور بحرانوں کا ملک نہیں ہے

سند خود کو "قدرت، پہاڑوں، وادیوں اور پانی کے چشموں" کا فرزند قرار دیتا ہے۔ اس نے اپنا بچپن سبز پہاڑ میں گذارا۔ "العربیہ ڈاٹ نیٹ" اور "الحدث ڈاٹ نیٹ" کے ساتھ اپنے انٹرویو میں الحلفی نے وضاحت کی کہ وہ تصاویر کے ذریعے اپنے ملک میں مقامی سیاحت کو فعال اور فروغ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیبیا سیاحوں کے لیے نیا ملک ہے۔ اسے سیاحوں کی ضرورت ہے۔ اگرچہ امن وامان مثالی نہیں مگر مستقبل کے لیے اس کی منصوبہ بندی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایک ایڈونچر اور ایکسپلوریشن ٹیم کی قیادت کرتے ہیں جو جدید ٹورسٹ کلبوں کے مرکز کی نمائندگی کرتی ہے۔ اس کے اخراجات اشتہارات اور شمالی افریقہ میں کیمپوں کی مخصوص تنظیم کی آمدن پر انحصار کرتے ہیں۔ وہ سمجھتے تھے کہ فوٹو گرافی کا شوق ان کا جذبہ ہے، لیکن ان کی اصل کوشش یہ ہے کہ لیبیا کوجنگوں اور بحرانوں کا ملک ثابت کرنے کے بجائے اس کی قدرتی خوبصورتی اور خوشحالی پر توجہ دی جائے۔

سمندر، صحرا اور پہاڑی غاروں کی دستاویز

فوٹوگرافی سند الخلفی میں اپنے سفر کے دوران لیبیا میں سمندر، پہاڑی اور صحرائی غاروں پر ایک خصوصی سیریز تیار کی ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ وہ اس وقت سماجی اقدامات پر کام کر رہے ہیں جن کا مقصد ریسرچ اور دستاویزات کے میدان میں اہم تاریخی ورثے کو بحال کرنا ہے۔ پچھلی صدی میں قائم کی گئی قدیم انجمنوں کو زندہ کرنا جو لیبیا کی ٹیم کے قیام کے لیے پہلی عمارت تھی۔

سند کے مطابق وہ سائنسی دستاویزی پہلو کی اہمیت پر زور دینے کے ساتھ اہم مقامات کی صفائی اور بحالی کے لیے مہم چلانے میں کامیاب ہوئے، کیونکہ یہ معلوماتی مواد فراہم کر کے ایک اہم کردار ادا کرتا ہے جس سے یونیورسٹی کے طلباء اور محققین کے لیے مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

فوٹوگرافی کے ذریعے سند کا دنیا اور انسانیت کو پیغام ہے کہ لیبیا جنگ کی راکھ سے اٹھ کر ایک متحرک دل بننے کے قابل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہم ماحولیات اور تاریخی اور ورثے کے مقامات کے تحفظ میں باقی ممالک کے ساتھ مثبت کردار ادا کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں