59 سالوں میں پہلی مرتبہ مشتری زمین کے قریب ترین مقام پر
القصیم یونیورسٹی کے سابق موسمیاتی پروفیسر اور سعودی ویدر اینڈ کلائمیٹ سوسائٹی کے نائب صدر ڈاکٹر عبداللہ المسند نے کہا ہے کہ اس موسم خزاں میں مشتری روشن ترین آسمانی جسم بن جائے گا۔ یہ سیارہ زمین سے تقریبا 1300 گنا بڑا ہے۔
ڈاکٹر المسند نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ لگ بھگ سورج غروب ہونے کے ساتھ ہی مشتری طلوع ہوتا ہے اور رات بھر آسمان میں چمکتا رہتا ہے۔ یعنی زمین اس کے اور سورج کے درمیان ہوتی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ آج مشتری زمین کے قریب ترین مقام یعنی 591 کلومیٹر کے فاصلے تک پہنچ جائے گا۔ یہ اس مقام پر اس سے قبل 1963 میں پہنچا تھا اور اب آئندہ 2129 میں دوبارہ اسی جگہ آئے گا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ مشتری کے دن کا تخمینہ صرف 9 گھنٹے 51 منٹ ہے ۔ اس کے 64 چاند ہیں۔ مشتری کے سال کی لمبائی 12 زمینی سال ہے۔
انہوں نے کہا شاید کچھ لوگ اس بات پر یقین نہ کریں کہ مشتری کا 99 فیصد حصہ گیسوں پر مشتمل ہے اور ایک فیصد حصہ چٹانی ہے۔ اس ایک فیصد کا حجم تقریبا زمین کے برابر ہے۔