سعودی عرب میں ایک عجیب ٹریفک حادثہ، کار مکان کی دیوار پر جا رکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں حال ہی میں ایک عجیب ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ حادثے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر پھیلی ہوئی ہے جس میں ایک گاڑی کو ایک گھر کی دیوار پر کھڑا دکھایا گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس نے اس ٹریفک حادثے کو گاڑی کے گھر کی دیوار پر چڑھنے کی وجہ سے ہونے والا عجیب حادثہ قرار دیا، ساتھ ہی گاڑی کے ڈرائیور کی قسمت پر بھی حیرت کا اظہار کیا جو اس حادثے میں محفوظ رہا ہے۔

سعودی ٹریفک پولیس نے "ٹویٹر" پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا کہ جدہ گورنری کی ٹریفک نے ایک شاہرہ عام پر تیز رفتاری سے سفر کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہونے والی کار کی ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ تیز رفتار کر سڑک سے ہٹ کرایک مکان کی دیوار پر جا کھڑی ہوئی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ حادثے کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور معمولی زخمی ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں