عمرہ کرنے میں اوسط 92 منٹ لگتے ہیں: اعداد و شمار

طواف سے لیکر سعی کرنے تک کتنے منٹ لگتے، ادارہ امور حرمین نے وضاحت کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

موجودہ سال کے جمادی الاولی کے مہینے میں صدارت عامہ برائے مسجد حرام ومسجد نبویﷺ نے اپنے ڈیٹا کے ذریعہ سے مطلع کیا ہے کہ ایک معتمر کو مطاف سے لیکر سعی کے اختتام تک کے مناسک ادا کرنے میں اوسط 92 منٹ خرچ ہوتے ہیں۔

صدارت عامہ نے بتایا کہ اس کے ڈیٹا کے مطابق سعی کا اوسط دورانیہ 42 منٹ تھا، طواف کے بعد سعی تک جانے میں اوسط 11 منٹ لگے اور طواف کرنے میں اوسط 39 منٹ خرچ ہوئے۔

صدارت عامہ برائے مسجد حرام ومسجد نبوی نے اپنے ٹوئٹر پر بتایا کہ عمرہ کے سفر کے آغاز سے لیکر آخر تک کل اوسط 92 منٹ لگتے ہیں۔

یاد رہے عمرہ کیلئے احرام باندھنا شرط ہے۔ طواف کرنا عمرہ میں فرض ہے، صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرنا واجب اور حلق یا قصر کرانا بھی واجب ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size