’نکما ملازم‘ یا بدقسمت مالک، ویڈیو دیکھ کر فیصلہ کیجیے
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک انوکھے واقعے میں ایک عجیب حادثہ دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد لگتا ہے کہ اس وسیع کائنات میں اس انسان سے زیادہ خوش قسمت کوئی نہیں ہو سکتا۔
برازیل میں ٹائر بدلنے والی ورکشاپ میں ایک ملازم کے ہاتھوں پیش آنے والے واقعےمیں چند سکینڈ میں دو بار مالک کو لوہے کے ایک لٹھ سے زخمی کردیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملازم لوہے کے ایک گارڈر کو اٹھا کر دروازے پر کھڑا کرتا ہے تو وہ لوہا اچانک گر کرورکشاپ کے مالک کے پاؤں پر لگتا ہے اور اسے زخمی کر دیتا ہے۔
كما يحدث في أفلام الكرتون...
— إياد الحمود (@Eyaaaad) January 11, 2023
موظف في البرازيل تم تعيينه حديثاً في محل إطارات تسبب في ضرب المدير بعصا حديدية مرتين وخرج بإصابات مؤلمة.
العصا مخصصة للإمساك بالباب، ولم يذكر الخبر إن كان قد تم طرد الموظف الجديد أم لا. pic.twitter.com/h7zCLUEkVK
خوف کی حالت میں ملازم نے لوہے کا گاڈر اٹھایا اور دوبارہ دروازے کے قریب دیوار سے کھڑا کیا۔ مالک اپنے جوتا اتارنے اور زخم دیکھنے کے لیے جھکا تو چند سکینڈ کے وقفے سے وہ لوہا دوبارہ گرا اور مالک کی گردن اور سرکے درمیان جا لگا۔
چند سیکنڈ بعد لوہے کا گاڈر پھر پھسل گیا اور آجر کے سر اور گردن پر لگا۔ یہ دوسرا جھٹکا پہلے سےکہیں زیادہ خطرناک اور سخت تھا جس نے مالک کو بڑی چوٹ لگائی۔
قابل ذکر ہے کہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا اور ورکشاپ میں نصب نگرانی والے کیمرے میں یہ منظر محفوظ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ڈالا گیا۔
ویڈیو پرصارفین کی طرف سے کیے جانے والے تبصروں میں ملازم کے ’نکمے پن‘ پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے سخت سست کہا جا رہا ہے۔ کچھ لوگوں نے مالک کو بدقسمت قرار دیا۔
تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا مالک نے اس ملازم کو نوکری پر برقرار رکھا یا اسے نکال دیا۔