جانوروں کے باڑے میں شیر کی گھاس کھانےکی حیران کن ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں مویشیوں کے ایک باڑے میں ایک شیر کی گھاس کھانےکی ویڈیو سامنے آنے کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ہے۔ لوگ ویڈیو دیکھ کر حیران ہیں کہ جنگل کا بادشاہ گوشت کے بجائے گھاس کیوں کھا رہا ہے؟

عجیب وغریب وجہ سے گھاس چرنا

یہ ایک عجیب واقعہ ہےکہ شیر گھا کھاس رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیر مویشیوں کے ایک باڑے میں بیٹھا گھاس چر ہے۔

سوڈان وائلڈ لائف پارک نے اعتراف کیا کہ یہ منظر عجیب اور غیر فطری لگتا ہے، لیکن سچ یہ ہے کہ شیر وقتاً فوقتاً گھاس اور پتے کھاتے ہیں۔

پارک انتظامیہ نے اپنے فیس بک پیج پر اس غیر معمولی رویے کی وضاحت کی جو ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘کے مطالعے سے بھی گذری ہے۔ اس وضاحت میں کہا گیا ہے کہ"جڑی بوٹیاں شیروں کی خوراک کا لازمی جزو نہیں ہیں، لیکن بعد میں انہیں کھانے کا سہارا لیا جاتا ہے کیونکہ یہ ان کے پیٹ کے امراض کو پرسکون کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

اس کے علاوہ ایک اور وجہ جو شیروں کو اس عجیب و غریب رویے کی طرف راغب کرتی ہے وہ یہ کہ جڑی بوٹیاں اور گھاس پھوس معدنیات، وٹامنز اور فائبر کا قدرتی ذریعہ ہیں جو ان کی صحت کو سہارا دیتی ہیں اور ہاضمے کے عمل میں ان کی مدد کرتی ہیں۔ دوسرے لفظوں میں شیر مختلف حالتوں میں جڑی بوٹی کو پیٹ کی ایک قسم کی دوا کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

دیگر وضاحتیں

ماہر حیوانات ڈاکٹر عمار الباقر نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘کو بتایا کہ شیر گوشت خور ہیں اور ان پر حد سے زیادہ انحصار کرتے ہیں، یعنی اگر وہ گوشت کھانا چھوڑ دیں گے تو وہ مر جائیں گے۔

جہاں تک شیر کا گھاس کھانے کے رجحان کا تعلق ہے تو اس کی دو وضاحتیں ہیں۔ پہلی وضاحت غذائیت ہے کیونکہ عام طور پر جانوروں کے کھانے کے ذرائع میں کچھ وٹامنز اور معدنیات کی کمی ہوتی ہے اور یہ کمی گوشت خوروں کو بعض اوقات ان مواد کی کمی کو پورا کرنے کے لیے تھوڑی مقدار میں گھاس کھانے پر مجبور کرتی ہے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ شکاری جانور اسی وجہ سے پہلے شکار کی آنتیں کھانا شروع کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جانوروں کے کھانے کے ذرائع میں فائبر کی مقدار کم ہوتی ہے جس سے ہاضمے کے مسائل پیدا ہوتے ہیں جو انہیں کم مقدار میں گھاس کھانے پر مجبور کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شیروں کا گوشت خور ہونے کے باوجود گھاس کھانا آرام کے دوران ایک قسم کی تفریح کا طرز عمل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ جاندار گوشت اور کچھ گھاس کھاتے ہیں،یہ بات ماہرین کی بحث کا موضوع بن گئی ہے کہ کون سے جاندار کون سی خوراک کھاتے ہیں۔ کچھ جاندار ایسے بھی ہیں جو گھاس بھی کھاتے ہیں اور گوشت خور بھی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں