سعودی عرب میں سانپوں کے نکلنے کے وقت سے ہوشیار رہیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سردیوں کے اختتام اور گرمیوں کی بارشوں کے آغاز کے ساتھ ان دنوں سانپوں کے سوراخوں سے باہر نکلنے کی ویڈیوز سے بھر گئے ہیں۔ ملک میں سانپوں کے سوراخوں سے نکلنے کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔

سعودی عرب میں سانپوں کی اقسام کا مطالعہ کرنے میں دلچسپی رکھنے والے نایف المالکی نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت سانپوں کا ظہور اور ان کی کثرت سردیوں کی معروف ہائیبرنیشن کے بعد ان کے نکلنے کے موسم کے مطابق ہے۔ سانپوں کا نکلنا کچھ ساحلی اور جنوب مغربی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ہوتا ہے۔

Advertisement

زمین کے اندرونی حصے کی گرمی کے ساتھ رینگنے والے جانوروں اور کیڑوں کا باہر نکلنا ماحول میں ان کے کردار کی دوبارہ مشق کا ایک حصہ ہے۔ یہ جانور سردیوں کے دوران بغیر کھائے پیئے رہنے کی مدت کے دوران خوراک کی کمی کی وجہ سے کھانے کی تلاش میں ہوتے ہیں اور بڑے حریصانہ طریقے سے خوراک کھانے کے در پے ہوتے ہیں۔

نایف المالکی نے کہا کہ جانوروں کے بڑے گروہ فطرت اور وادیوں میں نکلتے ہیں۔ سعودی عرب کے کچھ شہروں میں بارشوں سے آنے والے پانی کے بہاؤ نے وادیوں میں سانپوں کو دھلایا اور وادیوں کے کناروں پر واقع گاؤں اور کھیتوں میں پھینک دیا۔ اس رجحان کو عام سمجھا جاتا ہے اور یہ کوئی حیرت کی بات نہیں ہے۔

المالکی نے لوگوں کو ان رینگنے والے جانوروں کے ساتھ تصادم کے خلاف خبردار کیا اور بتایا کہ یہ سانپ زہریلے اور انتہائی خطرناک ہیں۔ لوگ اس حوالے سے خود اقدام کرنے کے بجائے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا کریں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے اس مقصد کے لیے طوفان کے بہاؤ کے وقت منظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے وادیوں کے کناروں تک پہنچنے پر بھی تنبیہ کی ہے۔ کیونکہ اس دوران پانی کا بہاؤ کسی سانپ کو آپ کی طرف پھینک سکتا ہے۔

انہوں نے کہا احتیاط کی اشد ضرورت ہے، گھروں کو اور گھر کی دیواروں سے جڑے درختوں کو صاف رکھنا ہوگا۔ زمین پر پھینکا ہوا ملبہ ہٹانا، جڑی بوٹیوں کو تراشنا اور پانی کے رساؤ کو بند کرنا بھی ضروری ہے۔ نیز گھر کے صحن میں سوراخوں اور بلوں کے داخلی راستوں کو روکنے کی بھی ضرورت ہے۔

سعودی عرب میں سانپوں کی اقسام

نایف المالکی نے مزید بتایا کہ سانپوں کو تین قسموں میں بانٹا گیا ہے۔ یہ انتہائی زہریلے، درمیانے درجے کے زہریلے اور غیر زہریلے سانپ ہیں ۔ سعودی عرب میں سانپوں کی تقریباً 56 اقسام کے بتائی جاتی ہے ۔ ہر علاقے میں جغرافیائی تقسیم کے مطابق سانپوں کی قسم پائی جاتی ہے۔ سانپوں کی بعض قسمیں ریتلے صحراؤں میں رہتی ہیں جیسے زہریلا ام جنب ، زہریلا المقرنہ، زہریلا سیاہ یوریس، درمیانہ زہریلا جھوٹا کوبرا، غیر زہریلا روندنے والا سانپ ۔ سانپوں کی بعض قسمیں میدانی اور گھاس والی وادیوں میں پائی جاتی ہیں۔ ان سانپوں میں زہریلا اہرام وائپر، درمیانے درجے کا زہریلا بلی جیسا سانپ اور غیر زہریلا ارقم شامل ہے۔ سانپوں کی بعض قسمیں پہاڑوں اور ان کے پانی سے بہنے والی وادیوں پائی جاتی ہیں۔ ان سانپوں میں زہریلا عربی کوبرا، زہریلا خبیث سیاہ، زہریلا جیٹ سانپ ، غیر زہریلا انیق، اور غیر زہریلا پتھریلا اور دیگر قسم کے سانپ شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں