سعودی عرب کے 4 شہر اسمارٹ سٹی انڈیکس 2023 میں سر فہرست

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ٹیکنالوجی کے شہروں پر مثبت اثرات کا جائزہ لینے والے عالمی اشاریے "آئی ایم ڈی اسمارٹ سٹی انڈیکس 2023 میں چار سعودی شہر سرفہرست ہیں۔

ریاض نے بدستور اسمارٹ سٹی انڈیکس 2023 میں تیسرے عرب شہر کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

رپورٹ میں پہلی بار سعودی شہر مکہ، جدہ اور مدینہ منورہ کو آبزرویٹری میں شامل کیا گیا، جو بالترتیب چوتھے، پانچویں اور ساتویں نمبر پر ہیں۔

یہ درجہ بندی عالمی سطح پر جائزہ لیتی ہے کہ کس طرح جدید ٹیکنالوجی شہروں کو لوگوں کے لیے اعلیٰ معیار زندگی حاصل کرنے کے قابل بنا رہی ہے۔

عالمی سطح پر، ریاض، مکہ، جدہ، اور مدینہ منورہ سمارٹ سٹی اس درجہ بندی میں شامل 141 شہروں میں بالترتیب 30 ویں، 52 ویں، 56 ویں اور 85 ویں نمبر پر ہیں۔

اس سال کے آئی ایم ڈی انڈیکس نے طرز زندگی کو بہتر بنانے کے لیے شہروں میں استعمال کیے جانے والے سمارٹ ٹیکنالوجی نظام کے اقتصادی ، تکنیکی اور انسانی زندگی پر اثرات کے درمیان توازن کا جائزہ لیا ہے۔

اسمارٹ سٹی آبزرویٹری ان عالمی اشاریہ جات میں سے ایک ہے جو شہروں کی تیاری کا جائزہ لیتی ہے۔ یہ شہری منصوبہ سازوں، فیصلہ سازوں، اور محققین کے لیے ایک تشخیصی ٹول اور جامع طریقہ کار ہے جو رہائشیوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں سمارٹ ٹیک سسٹمز کے تعاون کا جائزہ لے سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں