دومۃ الجندل کی پہچان تاریخی مسجد ’’السعیدان‘‘ کو بحال کردیا گیا
سعودی عرب میں تاریخی مساجد کی بحالی کے منصوبہ کے دوسرے مرحلے میں 30 مساجد کی تزئین کی جا رہی ہے
سعودی عرب میں الجوف ریجن کے شہر ’’دومۃ الجندل‘‘ کی مسجد ’’السعیدان‘‘ ایک قدیم تاریخی مسجد ہے۔ یہ مسجد دومۃ الجندل کی پہچان کہلائی جاتی ہے۔ مسجد عمر بن الخطاب کے بعد یہ مسجد شہر کی سب سے قدیم مسجد شمار ہوتی ہے۔
تاریخی مساجد کی ترقی کے لیے شہزادہ محمد بن سلمان کا پروجیکٹ اپنے دوسرے مرحلے میں ہے۔ مسجد "السعیدان" کی تزئین و آرائش، اس کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن اور معلوماتی اقدار کے امتزاج کے ذریعے اسے نقصان سے بچانے پر کام کیا جا رہا ہے۔ تعمیر نو کے بعد مسجد کی نگرانی بھی کی جائے گی۔ نئی تزئین کے بعد مسجد کا رقبہ 179 مربع میٹر سے بڑھ کر 202.39 میٹر ہو جائے گا اور اس مسجد کی گنجاش 68 نمازی تک بڑھ رہی ہے۔ گذشتہ ادوار میں اس مسجد میں نماز ادا کرنے کا نظام معطل ہوگیا تھا۔
مسجد السعیدان کو علاقے کے روایتی انداز میں تیار کیا جا رہا ہے۔ اس کی تعمیر میں مٹی کی تعمیر کی تکنیک اور قدرتی مواد کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس علاقے کا تعمیراتی انداز فن تعمیر میں منفرد مقام رکھتا ہے۔ اس کی خصوصیت مقامی ماحول اور صحرا کی آب و ہوا میں گرمی سے نمٹنے کی اس کی صلاحیت ہے۔
الجوف ریجن کا ورثہ مقامی ثقافت کے تقاضوں کی عکاسی کرتا ہے۔ مسجد السعیدان کے شہری اجزا اور علاقے کی تعمیراتی شناخت کی مرکزی عمارت ہے۔ مسجد کے ساتھ پرانا کنواں بھی ہے۔ اس کنویں کو ’’ ابا الجبال ‘‘ کہا جاتا ہے۔
اس سے ایک نالی کھودی گئی ہے اور اس پر پتھر سے چھت بھی بنائی گئی ہے۔ مسجد میں وضو کے لیے پانی کے کنارے تک جانے کے لیے ایک سیڑھی استعمال کی جاتی ہے۔ یہ مسجد دیگر مساجد سے اس اعتبار سے بھی منفرد ہے کہ اس ایسا منفرد وضو کا انتظام کیا گیا ہے۔
مسجد کو السعیدان گروپ نے تعمیر کیا تھا۔ مسجد کے متولی عطاء السعیدان تھے۔ سعودی عرب کے بانی عبد العزیز نے عطاء السعیدان کا تقرر کیا تھا۔ مسجد میں ہر روز قرآن کریم کے دو حلقے منعقد کیے جاتے تھے۔ ایک حلقہ ظہر کی نماز کے بعد اور دوسرا عصر کی نماز کے بعد منعقد ہوتا تھا۔
-
سعودی عرب میں مسجد ’’الفتح‘‘ کی بھی تزئین، رسول اللہ ﷺ نے بھی یہاں نماز ادا کی تھی
شہزادہ محمد بن سلمان کے ’’ تاریخی مساجد کی بحالی منصوبے‘‘ پر تیزی سے کام جاری
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب میں تاریخی مساجد کی بحالی کا سفر، مسجد ’’الفویھی‘‘ بھی نئی ہوگئی
شہر ’’سکاکا‘‘ کی مسجد شہزادہ محمد بن سلمان کے منصوبے کے دوسرے مرحلہ کی 30 مساجد ...
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی قدیم ترین وقف ’’سبالہ موضی‘‘ کی مسجد سے پھر مغرب کی اذان بلند
امام عبدالعزیز نے والدہ کے نام پر 300 سال قبل مسجد کو قائم کیا تھا
ایڈیٹر کی پسند