ایک امریکی یوٹیوبر کی حال ہی میں بے گھر لوگوں کے بارے میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کافی منفی ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ویڈیو دراصل بے گھر لوگوں کے ساتھ ظالمانہ پرینک پر مبنی تھی ، جس میں یوٹیوبر ایک بے گھر شخص کو کھانا کھلانے کا وعدہ کرتا ہے لیکن پھر اس کے سامنے خود کھا جاتا ہے۔
"انسائیڈر" کی ایک رپورٹ کے مطابق، ویڈیو کو نوجوان ٹریون سیلرز نے پوسٹ کیا تھا، جو واٹس اپٹرے نامی یوٹیوب چینل چلا رہا ہے۔ جس کے 8,800 سبسکرائبرز ہیں۔
People are PISSED at this small YouTuber for pranking the homeless. #DramaAlert
— DramaAlert (@DramaAlert) April 23, 2023
His name is ‘whatsuptre’ and the original video has been removed. pic.twitter.com/Jp8JtE4102
ناظرین کی بڑی تعداد نے کہا کہ بے گھر لوگوں کو یہ بتانا "انتہائی غیر حساس رویہ " ہے کہ وہ مفت کھانا حاصل کرنے جا رہے ہیں اور پھر انہیں یہ بتایا جائے کہ آپ انہیں بے وقوف بنا رہے تھے۔
اس ویڈیو پر بڑے پیمانے پر تنقید کے بعد یو ٹیوبر نے اسے ہٹا دیا۔ لیکن اس کے کچھ حصے اب بھی آن لائن شیئر کیے جارہے ہیں۔
آئيں بے گھر لوگوں کے بارے میں بات کریں
ویڈیو میں یوٹیوبر کو لاس اینجلس، کیلیفورنیا میں فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے باہر کھڑے بے گھر لوگوں کی مشکلات کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کس طرح لاس اینجلس میں بہت بڑی بے گھر آبادی ہے جو مالی مشکلات کی وجہ سے باقاعدگی سے بھوکی رہتی ہے۔ اور پھر کہا کہ اس کا مقصد آج ان میں سے ایک کو کھانا دے کر ان کی مدد کرنا ہے۔
اس کے بعد کیمرہ فٹ پاتھ پر بیٹھے ایک شخص کی طرف مڑتا ہے، جسے نوجوان پوچھتا ہے کہ کیا وہ ان کے لیے برگر، فرائز اور ڈرنک سمیت کوئی کھانا خرید سکتا ہے۔
Youtuber buys a homeless person food, then eats it at the last second right in front of him... pic.twitter.com/gL6Sh3klVA
— Human Nature (@Human101Nature) April 21, 2023
جیسے ہی فٹ پاتھ پر بیٹھے شخص نے اثبات میں سر ہلایا، یوٹیوبر نے اسے بتایا کہ وہ اسے کھانا خرید کے دے گا۔
بعد میں، یوٹیوبر اس شخص کے پاس مشروب اور کھانے پر مشتمل ایک بیگ لے کر واپس آیا اور بیگ سے کھانا نکالتے ہوئے کہا، "میں چاہتا ہوں کہ تم اس سے لطف اندوز ہو،"
ظالمانہ مذاق
ویڈیو کا اگلا حصہ واقعی ظالمانہ مذاق تھا جب اس نے خریدا ہوا تمام کھانا بے گھر شخص کے سامنے رکھا۔ تاہم، قبل اس کے کہ بے گھر شخض کھانا شروع کرتا نوجوان نے برگر کھولا، اور کھانے لگا، پھر فرنچ فرائز کھانے لگا۔
"ٹھیک ہے اپنا خیال رکھنا"
اگلے لمحےاس نے مشروب اٹھا کر آدمی سے منہ موڑتے ہوئے کہا۔ "آپ کا دن اچھا گزرے۔"
نوجوان کے اس رویے سے بہت سے ناظرین مشتعل اور برہم ہو گئے اور کہا کہ یوٹیوبر نے جو کچھ کیا وہ نہ صرف ظالمانہ بلکہ بے گھر لوگوں کی توہین ہے۔اور یہ کہ یوٹیوبر متنازعہ ویڈیو پوسٹ کر کے شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
-
قاہرہ: غیر ملکی خاتون سیاح کو ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
مصر کی ایک سڑک پر ہراساں کیے جانے کے مناظر نے چونکا کر رکھ دیا ، ایک نوجوان اور اس ...
مشرق وسطی -
ناقابل یقین ویڈیو، مکڑی نے خاتون کے کان میں گھر بنا لیا
چین میں ناقابل یقین طور پر ایک خاتون کے کان میں ایک مکڑی کو رہتے ہوئے دیکھا گیا ...
بين الاقوامى -
گرم ہوا کےغباروں سے ہیلی کاپٹرکی سواری تک،العلا اسکائی فیسٹیول میں آپ کے لیےکیا ہے؟
العلا اسکائی فیسٹیول اس بار سیاحوں کو گرم ہوا کے غباروں اور ہیلی کاپٹر کی سواری ...
صفحة اول