اسے موت قریب محسوس ہو رہی تھی، خوشی کے موقع پر اندر سے روتی بدقسمت دلہن
شوہر نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی بیوی کو زبانی تکرار اور جھگڑے کے بعد چاقو کے وار سے مارا تھا
مصر میں شادی کی تقریب کے 48 گھنٹے بعد شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی ''طنطا کی دلہن'' کی ایک افسوسناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن اپنی شادی کی تقریب کے میں اس طرح آ رہی ہے جیسے اسے اپنی تاریک قسمت کا اندازہ ہو گیا تھا۔ وہ شادی کی تقریب کے دوران دل سے روتی ہوئی محسوس ہوئی۔
مقطع مؤثر للعروس التي قتلها زوجها بعد 48 ساعة فقط من زفافهم 💔pic.twitter.com/V5hYfpekIN
— Screen Mix (@ScreenMix) May 5, 2023
اپنی نئی زندگی کے آغاز پر بیس سالہ آیہ الشربینی کو معلوم نہیں تھا کہ اس کی شادی کی دوسری رات اس کا سفید لباس کفن میں بدل جائے گا اور اس کا شوہر، جس کے ساتھ وہ پوری زندگی گزارنے کا عہد کر چکی تھی اسے محض دو دن بعد ہی فنا کے گھاڑ اتار دے گا۔
یہ واقعہ گذشتہ روز مصر کے علاقے طنطا میں پیش آیا تھا، جہاں ایک شخص نے اپنی نو بیاہتا دلہن کو شادی کے 48 گھنٹوں بعد ہی ذبح کر کے قتل کر دیا۔
شادی کے دو دن بعد جب مقتولہ کا بھائی ملنے کے لیے پہنچا تو بہن کے خون میں لتھڑی ہوئی لاش دیکھی۔
پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔