احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا القادر ٹرسٹ کیس میں جسمانی ریمانڈ دینے کے حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
عدالت کے تحریری فیصلے میں احتساب عدالت نے عمران خان سے ذاتی معالج کی ملاقات کی اجازت دے دی۔ فیصلے میں عمران خان کا طبی معائنہ کرنے والی ٹیم میں ڈاکٹر فیصل کو بھی شامل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
تحریری فیصلے میں دورانِ ریمانڈ عمران خان کو اہلیہ سے بات کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ دوران ریمانڈ عمران خان کے وکلاء ان سے ملاقات کرنا چاہیں تو اجازت ہوگی۔