فلسطینی علاقے میں نامعلوم شخص نے سڑک پر گولی مار کر نوجوان خاتون کو ہلاک کر دیا

20 سالہ دیما بشناق کو نشانہ بنایا گیا۔ گھناؤنی واردات نگران کیمروں میں محفوظ ہو گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

48ء میں اسرائیل کے زیر قبضہ جانے والے فلسطین کے علاقے وادی سلامہ کے قصبے میں خاتون دیما بشناق کو گولی مار دی گئی اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

واقعہ شمالی فلسطین کے الجلیل علاقے کے گاؤں وادی سلامہ میں پیش آیا۔ جہاں ایک نقاب پوش شخص نے 20 سالہ دیما بشناق برانسی کو نشانہ بناتے ہوئے گاڑی پر فائرنگ کی۔

مقتولہ کے اہل خانہ صدمے اور غم سے نڈھال ہیں جبکہ اس پراسرار گھناؤنی قتل کا محرک اور ديگر تفصیلات تاحال نامعلوم ہیں۔

سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو

قتل کے مقام پر موجود نگران کیمروں نے واردات کو محفوظ کر لیا۔ فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ حملہ آور نے دیما بشناق کو نشانہ بنایا تھا۔

نقاب پوش قاتل نے مقتولہ کا تعاقب کیا، جو ایک نجی گاڑی میں سفر کر رہی تھیں۔ مقتولہ نے بچنے کی کوشش کی لیکن ان کی گاڑی دیوار سے ٹکرا گئی۔

قاتل گاڑی کی کھڑکی کے قریب پہنچا اور اندر موجود خاتون پر فائرنگ کر دی، جائے وقوعہ سے چند میٹر پیچھے ہٹنے کے بعد، قاتل دوبارہ مقتولہ کی طرف واپس آیا اور گولی ماری۔



سرکاری بیان

اسرائیلی پولیس کے ترجمان کی جانب سے عرب میڈیا - "لواء الشمال" کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "اسرائیلی پولیس نے وادی سلامہ میں ایک خاتون پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس نے بیان میں کہا ہے کہ "پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور مشتبہ افراد کی نگرانی اور تفتیش جاری ہے۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں