قندھار: سعودی عرب میں فلمائی گئی جیرارڈ بٹلر کی ہالی ووڈ فلم کا الریاض میں پریمیئرشو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

سعودی عرب میں فلمائی گئی ہالی ووڈ کی ایک نئی فلم ’قندھار‘ کا پریمیئرشو بدھ کی شام الریاض کے ووکس سینما میں دکھایا گیا اور اب اس کی عام نمائش جاری ہے۔

افغانستان کے جنوبی شہر قندھارکے نام پربنی فلم میں جیرارڈ بٹلرنے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔اس فلم کی جمعرات سے عام نمائش جاری ہے۔ یہ فلم امریکا کی مرکزی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے اہلکار ٹام ہیرس (بٹلر) کی کہانی پر مبنی ہے، جو افغانستان میں دشمن کے علاقے میں پھنس کررہ جاتے ہیں۔

اس میں بتایا گیا ہے کہ ہیرس کا ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کا مشن منظر عام پر آگیا تھا اور اس کے بعد انھیں اپنے افغان مترجم کے ساتھ مل کر تگ ودو کرنا پڑی تھی۔

سعودی فلم کمیشن کے قومی اور بین الاقوامی ترغیبات کے ڈائریکٹر فہد السویان نے العربیہ کو بتایا کہ ’’ہمارا مقصد بڑی اسکرین کی فلم بنانا تھا، اور یہ ہمارا مینڈیٹ تھا،اس فلم کے یہاں ہونے سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنا ہماری صلاحیتوں اور ہمارے مقامی کاروباری اداروں کے لیے بھی اہم تھا‘‘۔

انھوں نے بتایا کہ مستقبل کے مقامی فلم سازوں نے قندھار کی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرنے کا قیمتی تجربہ حاصل کیا۔اس کی تیاری کا عمل 2021 میں شروع ہوئی اور 2022 تک جاری رہا تھا۔اس میں جدہ میں مختلف مناظر کو تہران اور ہرات کے شہری مناظر کے طور پر پیش کیا گیا ہے اور سعودی عرب کے خوب صورت علاقے العلاء میں دیہی افغانستان کی عکاسی کی گئی ہے۔

اس فلم کو ایم بی سی اسٹوڈیوز، جی بیس، تھنڈر روڈ اور کیپ اسٹون اسٹوڈیوز نے تیار کیا ہے اور اس کی تقسیم کار متحدہ عرب امارات کی فرم ایگل فلمز ہے۔

مقامی فلم سازوں نے اس کی تیاری کے دوران میں تربیت حاصل کی ہے اور ان کے ساتھ ساتھ جدہ اور العلاء کے مقامی کاروباری اداروں نے بھی پروڈکشن سے فائدہ اٹھایا ہے۔

ہوٹلوں میں فلم کے عملہ کی میزبانی کی گئی، ریستورانوں نے فلم میں کام کرنے والے لوگوں کی بڑی تعداد کوخدمات مہیا کیں، قومی ایئرلائنز نے ٹکٹ فروخت کیے، اور مقامی کمپنیوں نے فلم بندی کے لیے سامان کرائے پردیا، یہ سب مقامی معیشت کو فروغ دے رہے تھے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کا فلم کمیشن مقامی فلمی صنعت کو ترقی دینے کے ارادے سے 2020ء میں قائم کیا گیا تھا۔اس نے بھی’’قندھار‘‘ کی تیاری میں حصہ لیا ہے۔

ووکس سینما العلاء میں واقع شاندار بیرونی مناظر سے گھرے ہوئے بنیان ٹری ہوٹل میں قندھار کو خصوصی طورپر دکھانے کا اہتمام کرے گا۔اس سے وہاں آنے والے سیاح محظوظ ہوسکیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں