سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات آج 21 جون کو ہوگی
سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات آج بروز بدھ 21 جون کو ہوگی۔
ماہرین فلکیات کے مطابق آج دن کا دورانیہ چودہ گھنٹے جبکہ رات دس گھنٹوں کی ہوگی۔ یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ تبدریج کم ہونا شروع ہو جائیگا اور دسمبر کی 22 تاریخ کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہوجائیگا۔
23 دسمبر کے بعد راتوں کا دورانیہ بڑھنا شروع ہوجائیگا۔ دن مختصر ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ اسی طرح بائیس دسمبر سال کا مختصر ترین دن اور رات طویل ترین ہوتی ہے۔