دبئی میں پاکستانی تیمور خان نے ایشین باکسنگ فیڈریشن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ انہوں نے تیمور نے بھارتی حریف کو جسکرن سنگھ کو 30 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔ وہ اب تک 10 باوٹس میں پاکستان کے ناقابل شکست ہیوی ویٹ باکسر بنے ہوئے ہیں۔ اے پی پی کے مطابق تیمور خان اور جسکرن سنگھ کا مقابلہ دبئی میں ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے کلر ورلڈ کپ ورلڈ ٹور کا حصہ تھا۔
اپنی جیت پر بات کرتے ہوئے تیمور خان نے کہا میں نے کامیابی کے ساتھ اپنے ایشین باکسنگ فیڈریشن ہیوی ویٹ ٹائٹل کا دفاع کیا اور ہندوستان کے ناقابل شکست ہیوی ویٹ باکسر جسکرن سنگھ کو 30 سیکنڈ کے اندر تکنیکی ناک آؤٹ پر شکست دی ہے۔ اس سال جنوری میں تیمور خان نے بنکاک میں اپنے تھائی ہم منصب کو شکست دینے کے بعد اپنا ایشین باکسنگ فیڈریشن کا ہیوی ویٹ ٹائٹل برقرار رکھا تھا۔ تیمور خان پاکستان کے ناقابل شکست ہیوی ویٹ باکسر بنے ہوئے ہیں۔