امریکہ کا اپنے شہریوں کو جلد از جلد لبنان چھوڑنے کا مشورہ
لبنان میں امریکی سفارت خانے نے جمعرات کو اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد انخلا کا منصوبہ بنائیں کیوں کہ کمرشل فلائٹس کا آپشن ابھی میسر ہے۔
لبنان میں موجود امریکی شہریوں کو بذریعہ ای میل ملنے والی ہدایات میں سفارت خانے نے کہا کہ وہ لبنان میں سکیورٹی کی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
سفارت خانے نے کہا: ’ہماری تجویز ہے کہ وہ امریکی شہری جو جانا نہیں چاہتے، ہنگامی حالات کے لیے متبادل منصوبہ بندی کریں۔‘
17 اکتوبر کو سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ایک ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں پر زور دیا تھا کہ وہ ’غیر متوقع سکیورٹی صورت حال‘ کی وجہ سے لبنان کا سفر نہ کریں۔
-
لبنانی سرحد سے راکٹ داغے جانے کے جواب میں کارروائی کی گئی ہے: اسرائیلی فوج
اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز لبنان سے مارٹر گولے داغنے والے ایک گروپ کے خاتمے کا ...
بين الاقوامى -
سعودی ادارے کی جانب سے افغانستان، لبنان اور فلپائن میں کئی ٹن غذائی امداد تقسیم
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان ریلیف سنٹر نے افغانستان، لبنان اور فلپائن میں کئی ٹن ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب کا اپنے شہریوں سے فوری طور پر لبنان چھوڑ دینے کا مطالبہ
سعودی عرب نے اپنے شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لبنان کے لیے سفری ہدایات کی پابندی ...
مشرق وسطی