ایک غیر معمولی واقعے میں اسپین میں ایک نوجوان نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر ایک گیس سٹیشن کو لوٹ لیا مگراس ڈکیتی سے قبل اس نے سافٹ ڈرنکس کی بوتل کے پیسے ادا کیے اور وہاں سے فرار ہوگیا۔
’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ہسپانوی پولیس نے ان کی دونوں ملزمان کی گرفتاری کا اعلان کیا۔
نوجوان جو ابھی نابالغ ہے پر الزام ہے کہ اس نے 2 جنوری کی شام کو اندلس کے شہر ملاگا کے قریب واقع ایک گیس اسٹیشن پر اپنے ایک دوست کے ساتھ جعلی بندوق کا استعمال کرتے ہوئے حملہ کیا۔
"اے ٹی ایم سے پیسے لیے"
پولیس نے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ "خواتین ملازمین کو دھمکانے کے بعد اس نے تقریباً 2,000 یورو مالیت کی اے ٹی ایم مشین سے رقم لے لی"۔ انہوں نے مزید کہا کہ "یہ عجیب بات ہے کہ اس نے سائٹ سے لی گئی کول ڈرنک کی بوتل کےپیسے ادا کیے۔ پھر وہاں سے بھاگ گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان اور اس کے ساتھی، جس پراسے جعلی ہتھیار دینے اور ڈکیتی کے دوران ہدایات فراہم کرنے کا الزام ہے کی شناخت کر لی گئی اور صرف 48 گھنٹے کی تفتیش کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔
ان کی گرفتاری کے دوران دو نوجوانوں میں سے ایک نے "بے ساختہ پولیس کو بتایا" کہ وہ چوری کی رقم سے ایک موٹر سائیکل خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔