خلیجی بین الاقوامی فورم کی ویب سائٹ کی جانب سے شائع ہونے والی ایک سنجیدہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اہم آبدوز کیبلز بحیرہ احمر میں حوثی باغیوں کے آئندہ حملوں کے لیے ایک نیا ہدف ہو سکتی ہیں۔ یہ کیبلزایک ابھرتے ہوئے خطرے کی نشاندہی کرتی ہیں جو عالمی مواصلات اور معیشت کو سنجیدگی سے متاثر کر سکتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "اہم پانی کے اندرکمیونیکیشن کیبلز کا نیٹ ورک اگلے حوثی حملے کے لیے ایک مثالی نرم ہدف ہو سکتا ہے۔ اس امکان سے ان تمام ممالک چاہے وہ دور ہوں یا نزدیک کو تشویش ہونی چاہیے جو اس اہم انفراسٹرکچر پر انحصار کرتے ہیں۔
گہرے سمندر میں حملے
بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے والے حوثیوں کے حملوں نے میری ٹائم نیویگیشن کے لیے ایک بڑا خطرہ پیدا کر دیا تھا، لیکن رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ سمندر کی سطح پر ہونے والے حملوں سے اس کی گہرائی میں پہنچ سکتا ہے، کیونکہ میرین کیبلز حوثیوں کے نئے اہداف ہو سکتی ہیں۔
اس سے قبل حوثیوں سے منسلک ٹیلی گرام پر ایک چینل نے رپورٹ شائع کی تھی جس میں ایک تصویر منسلک تھی۔اس میں بحیرہ روم، بحیرہ احمر، بحیرہ عرب اور خلیج عرب میں زیر آب مواصلاتی کیبل نیٹ ورکس کا نقشہ دکھایا گیا تھا۔
"مخاوف بعد نشر خرائط".. تقرير يحذر من استهداف الحوثيين لكابلات الإنترنت البحرية التي تربط الشرق بالغرب #العربية pic.twitter.com/AFyp8RkHCT
— العربية (@AlArabiya) January 31, 2024
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی کیبلز کے نقشے موجود ہیں جو سمندر کے پار دنیا کے تمام خطوں کو جوڑتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ یمن ایک سٹریٹجک مقام پر ہے، کیونکہ انٹرنیٹ لائنیں جو پورے براعظموں کو جوڑتی ہیں اس کے قریب سے گذرتی ہیں"۔
اگرچہ رپورٹ میں کسی ہدف کی وضاحت نہیں کی گئی، تاہم یہ خطرہ حوثیوں کی بحیرہ احمر میں بحری جہازوں کے خلاف زیادہ جارحانہ فوجی مہم کا حصہ ہو سکتا ہے۔
ٹیلی گرام ایپ پر لبنانی حزب اللہ اور عراق میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا دونوں نے اپنے اپنے بیانات جاری کیے جس میں اشارہ کیا گیا کہ وہ کیبلز کاٹنے پر غور کریں گے۔ یہ ایک ایسا اقدام ہو گا جو علاقائی تنازعہ میں ایک نئی پیش رفت کی نمائندگی کرے گا۔
-
حوثی ملیشیا کا امریکی جنگی بحری جہاز پر حملے کا دعویٰ
یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی عسکریت پسندوں نے خلیج عدن میں ایک امریکی بحری جہاز ...
مشرق وسطی -
برطانیہ کی بحیرہ احمر میں حوثی حملے روکنے کے لیے ایران پر دباؤ ڈالنے کی کوشش
برطانوی وزیر دفاع گرانٹ شیپس نے ایران پر زور دیا کہ وہ حوثیوں اور خطے میں موجود ...
بين الاقوامى -
بحیرہ احمرمیں حملوں سے شپنگ ٹریفک میں 30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے: آئی ایم ایف
انٹرنیشنل مانیٹرفنڈ ’آئی ایم ایف‘ نے کہا ہے کہ فلسطین کی صورت حال کے تناظرمیں ...
بين الاقوامى