فرانسیسی شہری نے ناروے میں 19 دنوں میں تیز رفتاری کے 25 چالان کٹوا ڈالے

مہینے قبل کام کی تلاش میں آئے نوجوان نے 20 فروری کو 113 کلومیٹر رفتار سے کار چلا کر بدترین خلاف ورزی کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایک ماہ قبل ناروے پہنچنے والے ایک فرانسیسی شخص نے 19 دنوں میں کم از کم 25 تیز رفتاری کی خلاف ورزیاں کرڈالی۔ کام کی تلاش میں ناروے آنے والے اس نوجوان کو 21 دن قید کی سزا سنا دی گئی۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ 23 سالہ نوجوان کام کی تلاش میں ناروے آیا تھا۔ 6 فروری سے 25 فروری کے درمیان گاڑی کو تیز رفتاری سے چلانے پر اسے 25 مرتبہ گرفتار کیا گیا۔

اس نوجوان نے 20 فروری کو 113 کلومیٹر گھنٹہ کی رفتار سے کار چلا کر بدترین خلاف ورزی کی۔ اس جگہ پر زیادہ سے زیادہ رفتار 70 کلومیٹر گھنٹہ تھی۔ اوسلو کی عدالت نے کہا کہ نوجوان ٹریفک کے لیے ایک بڑا خطرہ بنا ہے۔ اسے ابتدا میں 24 دن قید کی سزا سنائی گئی تاہم جرم کا علم نہ ہونے کی بنا پر سزا میں تین دن کمی کرکے اسے 21 دن قید میں تبدیل کردیا گیا۔ ایک سال کے لیے اس کا ڈرائیونگ لائسنس بھی چھین لیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں