حج سیزن

حجاج کرام کی بے مثال خدمت، سعودی نرس مھا المخلفی کو سراہا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

نیشنل گارڈ کی وزارت نے پلیٹ فارم "ایکس" پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے امسال حج کے سیزن میں خدمات انجام دینے والی نرسنگ سپیشلسٹ مھا المخلفی کو خوب سراہا ہے کیونکہ انہوں نے عید الاضحی کی چھٹیوں کے باوجود اپنے کام کو انجام دینے پر اصرار کیا۔ ضیوف الرحمن کی خدمت کرنے اور انہیں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی خواہش میں مھا نے اپنی چھٹیوں کو قربان کر دیا۔

مھا المخلفی نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 2023 کے حج سیزن میں شرکت کی تھی اور اس میں شرکت کا تجربہ بہت ہی خوبصورت تھا کہ میں اس وقت کے اپنے جذبات کو بیان نہیں کر سکتی ہوں۔ حاجیوں کی خدمت کرنے سے محبت مجھے میرے والد کے تجربے سے ملی۔

میرے والد فوج میں کام کرتے ہیں اور حفاظتی ٹیموں کے ساتھ عازمین حج کی خدمت کرتے ہیں وہ وہ ضیوف الرحمن کی خدمت کے ذمہ دار ہیں۔ میرے والد حجاج کی خدمت کے لیے چلے جاتے تھے تو میں ان سے بہت متاثر ہوئی۔ میں نے ان کے جیسے کام کرنے کا ارادہ کر لیا اور پھر نیشنل گارڈ کی وزارت میں بطور نرس کام کرنے کی صورت میں حجاج کی خدمات کا موقع حاصل کر لیا۔

مھا المخلفی نے عازمین حج کو خصوصی خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنی چار سالہ بیٹی کو بھی چھوڑ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ میری بیٹی میرا انتظار کر رہی ہے اور میں اس کا بڑی شدت سے انتظار کر رہی ہوں۔ لیکن اس کے ساتھ میں داخلی اطمینان کے ساتھ ایک بے پناہ خوشی بھی محسوس کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا سعودی نرس کا سب سے اہم کام اس کا شعور ہے اور ذمہ داری کا احساس ہے۔ یہ احساس وہ ہے جو ہمارے ایمان، ہماری لگن سے گزرتے ہوئے معجزات کا باعث بنتا ہے۔

ہیلتھ سنٹر 937 اس سال حج سیزن 1445 ہجری کے دوران ضیوف الرحمن کو اپنی معیاری خدمات فراہم کر رہا ہے۔ اپنے تمام چینلز کے ذریعے حجاج کرام کو صحت سے متعلق تمام پوچھ گچھ، مشاورت اور فوری رپورٹس مہیا کی جاتی ہیں۔ مقدس مقامات کی تمام صحت کی سہولیات میں ہسپتال میں داخل ہونے والے زائرین کو سات زبانوں میں بات چیت کرنے والے عملہ خدمات فراہم کرتا ہے۔ یہ سات زبانیں عربی، انگریزی، اردو، فرانسیسی، انڈونیشی، ترکی اور فارسی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں