سعودی عرب میں جنرل اینٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ کا کہنا ہے کہ مملکت "ای اسپورٹس" (الیکٹرونک اسپورٹس) کے عالمی کپ کی میزبانی کرے گا۔ مقابلے میں 1500 سے زیادہ پیشہ ور کھلاڑی شرکت کریں گے۔ مقابلے کی انعامی رقم 6 کروڑ ڈالر ہو گی جو ان کھیلوں کی تاریخ کی سب سے بڑی رقم ہے۔
آل الشیخ نے یہ بات سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر جاری ایک وڈیو کلپ میں بتائی۔ آل الشیخ کے مطابق ای اسپورٹس کے عالمی کپ کے مقابلے رواں سال تین جولائی سے 25 اگست تک سعودی دار الحکومت ریاض میں "بولیوارڈ سٹی" میں ہوں گے۔ ان میں 30 عالمی ٹیمیں اور گیمنگ کی دنیا کے 1500 سے زیادہ پیشہ ور کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں گے۔
جنرل اینٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ عالمی کپ کے مقابلے MBC Action چینل پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقابلوں کے عرصے میں بولیوارڈ میں مختلف تفریحی اور ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد بھی ہو گا۔
-
سعودی طالبہ کا بارش کے قطروں سے توانائی کے حصول کا صبر آزما سفر کیسے طے ہوا؟
فجرالخلیفی نے ایک ایسا آلہ ایجاد کیا جو بارش کے قطروں سے توانائی کے حصول میں مدد ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب کی بیجنگ انٹرنیشنل ایکسپو 2024 میں شرکت
اقدام ثقافتوں کے درمیان تاریخی مکالمے کے فروغ اور دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کے ...
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب میں عالمی دفاعی نمائش 2026 کی 50 فیصد جگہ کی بکنگ مکمل ہو گئی
بکنگ میں یہ ریکارڈ اضافہ سعودی جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز کی دوسری نمائش کے ...
مشرق وسطی