"ہیری پوٹر" سیریز کی پہلی کتاب کے سرورق کی پینٹنگ کتنے میں فروخت ہوئی؟
واٹر کلر پینٹگ کی ابتدائی قیمت 4 سے 6 لاکھ ڈالر بتائی گئی، ہیری پوٹر سے متعلق سب سے مہنگا ٹکڑا بن گئی
"ہیری پوٹر اینڈ دی فلاسفرز سٹون" کے پہلے ایڈیشن کے سرورق پر شائع ہونے والی اصلی واٹر کلر پینٹنگ امریکہ میں منعقد ایک نیلامی میں 19 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوگئی۔ 1997 میں تھامس ٹیلر کی طرف سے مکمل کی گئی اس ڈرائنگ میں نوجوان جادوگر کو اس کے گول شیشے، اس کے بجلی کے بولٹ کے سائز کے ماتھے پر داغ اور اس کے سکارف کو ہوگ وارٹس ایکسپریس میں سوار دکھایا گیا ہے۔
سوتھبیز آکشن ہاؤس کے ایک بیان کے مطابق آبی رنگ کی پینٹنگ کی قیمت ابتدائی طور پر 400 سے 600 ہزار ڈالر کے درمیان بتائی گئی تھی۔ یہ پینٹنگ نیلامی میں فروخت ہونے والا "ہیری پوٹر" کی دنیا سے متعلق سب سے مہنگا ٹکڑا بن گیا۔ 1997 میں مصور تھامس ٹیلر جو 23 سال کے تھے اور برطانوی شہر کیمبرج میں بچوں کی لائبریری میں کام کرتے تھے کو کتاب "ہیری پوٹر اینڈ دی فلاسفرز سٹون" کے سرورق کے لیے آبی رنگ کی ڈرائنگ تیار کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔
یہ پہلا ایڈیشن 26 جون 1997 کو جاری کیا گیا تھا اور اس کی 500 کاپیاں چھپی تھیں۔ برطانوی مصنف جے کی رولنگ کے اس ناول کے بعد دیگر سات حصے آئے۔ ہیری پیٹر سیریز ناول کے 80 زبانوں میں ترجمہ کیے گئے اور 27 سالوں کے دوران اس کی کم از کم 500 ملین کاپیاں فروخت ہوئی ہیں۔ اس ناول کو فلموں میں ڈھالا گیا۔ اس پر ڈرامہ بنایا گیا اور ایک ویڈیو گیم بھی بنائی گئی۔
’’ سوتھ بائیز آکشن ہاؤس‘‘ میں پرانی کتابوں کی ایک ماہر کالیکا سینڈز نے بتایا کہ پینٹر تھامس ٹیلر کتاب کا مخطوطہ پڑھنے والے پہلے افراد میں سے ایک تھے۔