57 سال بعد اسرائیل کی جنگ میں گم ہونے والے مصری فوجی کی باقیات مل گئیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 4 منٹ

ایک حیران کن واقعہ میں 1967 کی جنگ میں اس کی موت کے تقریباً 57 سال بعد اسکندریہ گورنریٹ میں ایک مصری خاندان کو اپنے ایک بیٹے کی باقیات واپس مل گئیں۔ غیر متوقع پیش آنے والے اس اتفاق کے بعد مصری نوجوان کے خاندان نے اسے جنگ کے شہید کے طور پر شمار کیا۔ اس سے قبل مصری فوجی کے خاندان کو اس کے متعلق علم نہیں تھا۔

مصری فوجی کی 57 سال بعد باقیات ملیں۔ اس کا عسکری کارڈ
مصری فوجی کی 57 سال بعد باقیات ملیں۔ اس کا عسکری کارڈ

سپاہی فوزی محمد عبد المولی کی باقیات گذشتہ جولائی میں وسطی سینائی میں الحسنہ کے علاقے میں واقع ایک سول ادارے کو ملی تھیں۔ ادارے کو مصری فوجی کے سرکاری کاغذات اور اس کا کچھ سامان ملا تھا۔ مصر میں متعلقہ حکام نے اس کے خاندان کو مطلع کرنے اور سامان کو حوالے کرنے کا فیصلہ کیا۔

مصری فوجی کی باقیات 57 سال بعد ملیں ۔  ایک تصویر
مصری فوجی کی باقیات 57 سال بعد ملیں ۔ ایک تصویر

جنگ کے بعد خبر نہ ملی

العربیہ ڈاٹ نیٹ اور الحدث ڈاٹ نیٹ کو خصوصی بیانات دیتے ہوئے سپاہی کے چھوٹے بھائی الحاج عبد المولی محمد علی المولی ابوشوک نے کہا کہ میرے بھائی کا انتقال اس وقت ہوا جب میں 20 سال کا تھا۔ اس نے اپنا قومی فرض ادا کرنے کے لیے فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔ وہ اپنی فوجی خدمات کے آغاز میں یمن میں جنگ کے لیے گیا۔ الحاج عبد المولی نے مزید بتایا کہ یمن کی جنگ سے واپسی کے بعد وہ 28 دن کی چھٹی پر آگیا اور منگنی کی۔ پھر اپنی فوجی سروس مکمل کرنے کے لیے واپس چلا گیا۔ اس کے بعد اس کے پیغامات آنا بند ہو گئے۔ پھر ہمیں اطلاع ملی کہ وہ جنگ میں لاپتہ ہونے والوں میں شامل ہے۔

مصری فوجی کی باقیات 57 سال بعد ملیں ۔ اسی سے متعلق ایک تصویر
مصری فوجی کی باقیات 57 سال بعد ملیں ۔ اسی سے متعلق ایک تصویر

بغیر میت کے جنازہ

فوجی کے بھائی نے مزید بتایا کہ میت کے بغیر اس کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ اس کے کھو جانے کے 57 سال بعد مجھے میرے بھائی کے بیٹے نے یہ کہتے ہوئے حیران کردیا کہ سوشل میڈیا کے ایک پیج پر پرانی تصاویر گردش کر رہی ہیں جو اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ لاش کی باقیات مل گئی ہیں۔ اس کی تصویریں اور ذاتی سامان بھی موجود ہے۔

مصری فوجی کی باقیات 57 سال بعد ملیں ۔ اسی سے متعلق تصویر
مصری فوجی کی باقیات 57 سال بعد ملیں ۔ اسی سے متعلق تصویر

تصاویر اور سامان کی صداقت کی تصدیق کے بعد لاپتہ فوجی کا بھائی شمالی ملٹری ریجن کی کمانڈ کے پاس گیا جہاں اسے قاہرہ میں عباسیہ میں مسلح افواج کے جنرل سیکرٹریٹ کا دورہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ پھر حکام نے اہل خانہ سے رابطہ کیا۔ متوفی کے بارے میں بتایا اور انہیں بتایا کہ لاش سویز ملٹری ہسپتال میں ہے۔ فوجی کے ایک بھائی نے ڈی این اے کے تجزیے کی درخواست کی۔ تجزیے کے نتیجے میں معلوم ہوا کہ نمونہ متوفی فوجی کے جسم سے ملتا جلتا ہے۔

مصری فوجی کی باقیات 57 سال بعد ملیں ۔ کچھ تصاویر
مصری فوجی کی باقیات 57 سال بعد ملیں ۔ کچھ تصاویر

آباؤ اجداد کے درمیان تدفین

اس کے بعد 57 سال سے زائد غیر حاضری کے بعد اہل خانہ کی جانب سے میت کے حوالے کرنے کا طریقہ کار شروع ہوا۔ اس میں ان کی بہادری اور وطن کی خاطر قربانیوں کو سراہتے ہوئے ان کے لیے فوجی جنازہ ادا کیا گیا۔ پھر باپ اور دادا اور خاندان کے دیگر افراد کے درمیان اس کی خاندانی قبرستان میں تدفین کی گئی۔

فوجی کے چھوٹے بھائی نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میرا بھائی 1967 کی جنگ کا ہیرو ہے۔ میں اسے اپنا رول ماڈل مانتا ہوں۔ کیونکہ اس نے وطن کے دفاع کے لیے اپنی شادی سے چند دن قبل اپنی جان قربان کردی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size