مصنوعی ذہانت نے رمضان کے لیے کون سا بہترین غذائی نظام تجویز کیا؟
رمضان المبارک کا مہینہ قریب آنے پر العربیہ ڈاٹ نیٹ نے مصنوعی ذہانت کی معروف ایپلی کیشنChat GPT سے ماہ صیام کے دوران میں بہترین غذائی نظام کے بارے میں پوچھا۔ جواب میں بتایا گیا کہ رمضان کے دوران میں ایسی خوراک پر توجہ مرکوز کرنا اہم ہے جو توانائی، نمی اور غذائیت فراہم کرے ... اس ضمانت کے ساتھ کہ یہ متوازن اور صحت بخش ہیں تا کہ روزے کے دوران میں جسم کو سہارا مل سکے۔
رمضان میں مفید غذا کے حوالے سے بعض ہدایات درج ذیل ہیں:
1 - سحری
سحری کو ایک متوازن خوراک ہونا چاہیے تا کہ انسانی جسم دن بھر چست رہے۔ ایسی غذاؤں کا انتخاب کریں جو توانائی فراہم کرے اور جسم کے اندر نمی برقرار رکھے تا کہ پیاس کے مسائل سے دوچار نہ ہونا پڑے۔ سحری کی غذاؤں میں کمپلیکسڈ کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، صحت بخش چکنائی، ریشہ اور پانی و مشروبات شامل کریں۔
سحری کی مثال:
• اناج کا دلیہ جس کے ساتھ خشک میوہ جات ، بیج اور توت
• گندم کی روٹی کے ساتھ ایواکاڈو اور ابلا ہوا انڈا
• ایک گلاس پانی لیموں یا پودینے کے ساتھ
2 - افطار
روزے میں پورا دن گزارنے کے بعد یہ بہت اہم ہے کہ ایسا افطار کیا جائے جو توانائی کی تجدید کرے اور جسم کو پھر سے پانی فراہم کرے. اس لیے افطار میں کھجور، پانی و مشروبات، سبزیوں، پروٹین، کاربوہائیڈریٹس اور صحت بخش چکنائی کا استعمال کیا جائے۔
افطار پر تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز کرنا چاہیے۔ اس سے وزن بڑھنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔
افطار کی مثال:
• کھجور اور ایک گلاس پانی سے روزہ کھولیں
• کم تیل میں پکائی گئی مرغی کا شوربہ یا دال
• مکس سلاد جس پر زیتون کا تیل چھڑکا گیا ہو
• براؤن رائس کے ساتھ بھنی ہوئی سبزیاں
3 - افطار اور سحری کے درمیان ہلکا پھلکا کھانا:
غذائی ماہرین ہدایت کرتے ہیں کہ افطار کے چند گھنٹے بعد کچھ ہلکا کھا لیا جائے تاہم اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ وہ چیز ہلکی اور صحت بخش ہو جس میں میٹھے یا چکنائی کی بہتات نہ ہو. اس موقع پر خشک میوہ جات، بیج، پھل، یونانی دہی اور قدرتی جوس لیے جا سکتے ہیں۔
اضافی ہدایات:
• چینی والی غذاؤں سے پرہیز
• خوراک کی مقدار پر قابو پانا
• جسمانی سرگرمی برقرار رکھنا
رمضان کے دوران میں سحری، افطار اور ان کے بیچ ہلکے کھانوں میں متوازن طریقہ اپنانا آپ کو بہتر محسوس کرنے میں مدد دے سکتا ہے ... اور صحت و توانائی برقرار رکھ سکتا ہے۔