بیروت کے قریب اسرائیلی فضائی حملے، ہلاکتیں، تصاویر منظرِ عام پر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں کے تسلسل اور واشنگٹن میں لبنان و اسرائیل کے درمیان امریکی سرپرستی میں جاری براہِ راست مذاکرات کے دوسرے روز بدھ کو جنوبی لبنان کے شہر صور کے قریب دو اسرائیلی حملوں میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ایک طبی ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں چار شامی شہری اور دو فلسطینی شامل ہیں۔

لبنانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق علاقے الحوش میں دو مختلف سڑکوں کو اسرائیلی فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شمالی اسرائیل کی فضائی حدود میں لبنان سے آنے والی ایک دشمن ڈرون کو مار گرایا۔

ادھر لبنانی سرکاری میڈیا نے اطلاع دی کہ صبح کے وقت بیروت کے قریب بھی ایک حملہ کیا گیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق خلدہ روڈ پر، جو دارالحکومت کے جنوبی داخلی راستے پر واقع ہے اور بیروت کو جنوبی لبنان سے ملاتی ہے، ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ سینیق روڈ پر ایک اور گاڑی کے قریب بھی حملہ کیا گیا، تاہم وہاں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید برآں ایک اسرائیلی ڈرون نے دیر الزہرانی - حبوش شاہراہ پر ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اسی دوران اسرائیلی جنگی طیاروں نے کفرتبنیت قصبے کے علاقے المعبر پر بھی فضائی حملہ کیا۔

لبنانی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے مزید بتایا کہ ایک دشمن ڈرون نے دیر الزہرانی - حبوش سڑک پر لبنانی فوج کی ایک گاڑی کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ پیر کو اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹیلیفونک گفتگو کے بعد اعلان کیا تھا کہ اسرائیل نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے (الضاحیہ الجنوبیہ) پر حملے کے منصوبے روک دیے ہیں، جبکہ اس کے بدلے حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف جنگ بندی برقرار رکھنے کا عہد کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں