چیا کے بیج کھاتے وقت ان آٹھ غلطیوں سے بچنا ضروری ہے!

ریشے، اومیگا-3 چکنائی، پروٹین اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

چیا کے بیج اگرچہ سائز میں چھوٹے ہیں، مگر غذائی اعتبار سے بہت طاقتور سمجھے جاتے ہیں کیونکہ ان میں ریشہ، اومیگا-3 فیٹی ایسڈ، پروٹین اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو دل، ہاضمے اور توانائی کے لیے مفید ہیں۔

البتہ بھارتی اخبار Times of India کی رپورٹ کے مطابق ماہرین غذائیت کے مطابق بعض غذاؤں کے ساتھ ان کا استعمال نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔

1. فائٹک ایسڈ والی غذائیں

چیا بیج اور بعض دیگر اشیاء جیسے دال، لوبیا اور خشک میوے میں پایا جانے والا فائٹک ایسڈ جسم میں کیلشیم، آئرن اور زنک کے جذب ہونے کو روک سکتا ہے۔

2. بازاری جوسز

پیک شدہ جوس میں چینی اور کیمیکل زیادہ ہوتے ہیں، جو چیا بیج کے فوائد کو ختم کر سکتے ہیں۔ بہتر ہے کہ انھیں تازہ پھلوں کے رس یا پانی کے ساتھ استعمال کیا جائے.

ایک پلیٹ چیا کے بیجوں کے ساتھ بلیو بیری – آئی اسٹاک
ایک پلیٹ چیا کے بیجوں کے ساتھ بلیو بیری – آئی اسٹاک

3. بھاری ڈیری مصنوعات

کریم یا بھاری دودھ ہاضمے کو سست کر دیتے ہیں، جس سے چیا بیج کے اجزاء جذب نہیں ہو پاتے۔ ان کے بجائے ہلکا دودھ یا پودوں سے حاصل شدہ دودھ استعمال کیا جائے۔

4. ترشاوا پھل

نارنجی اور گریپ فروٹ جیسے تیزابی پھل چیا کے ریشے کے ساتھ مل کر بدہضمی، گیس یا تیزابیت پیدا کر سکتے ہیں۔ ان کی جگہ کیلا، سیب یا آم بہتر انتخاب ہیں۔

اورنج اور گاجر کا جوس: آ/سٹاک
اورنج اور گاجر کا جوس: آ/سٹاک

5. کافی یا چائے

کیفین پانی کی کمی کا باعث بنتی ہے، جو چیا بیج کے ساتھ مل کر معدے میں مسائل پیدا کر سکتی ہے۔ چیا بیج کے ساتھ کیفین سے پاک مشروبات پینا بہتر ہے۔

6. مرچ مصالحے دار کھانے

چیا بیج پیٹ میں پھولتے ہیں، اور مصالحے دار کھانے معدے میں تیزاب بڑھا سکتے ہیں، جس سے تیزابیت یا جلن ہو سکتی ہے۔

7. خشک حالت میں استعمال

چیا بیج پانی جذب کر کے جیل کی شکل اختیار کرتے ہیں، اس لیے انھیں بغیر پانی کے نگلنا دم گھٹنے یا ہاضمے کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ استعمال سے پہلے پانی یا دودھ میں بھگو لینا چاہیے۔

چیا کے بیج
چیا کے بیج

8. پراسیس شدہ غذائیں

پیکڈ اور پراسیسڈ کھانوں میں مضر صحت چکنائیاں اور کیمیکل ہوتے ہیں، جو چیا بیج کے فوائد کو کم کر دیتے ہیں۔ چیا بیج کو تازہ اور قدرتی غذاؤں کے ساتھ لینا زیادہ مؤثر ہوتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں