صوبہ عدن میں "سعودی نور" مہم کے تحت سیکڑوں مریضوں کی بینائی بحال

یہ پروگرام ان منصوبوں میں شامل ہے جو مملکت انسانی خدمت اور امداد کے لیے انجام دے رہی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شاہ سلمان سینٹر برائے امداد و انسانی خدمات کے زیر انتظام یمن کے صوبہ عدن میں بلا معاوضہ آنکھوں کے خصوصی اور پیچیدہ آپریشنز کے لئے میڈیکل کیمپ سات سے 14 ستمبر 2025 تک جاری رہا۔ "سعودی نور" کے نام سے مکمل ہونے والی اس خیراتی مہم میں مختلف طبی شعبوں سے تعلق رکھنے والے چھ رضاکار شریک تھے۔

 نور منصوبے کے تحت آنکھوں کی پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا دوست ممالک میں کم آمدنی والے نادار مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے
نور منصوبے کے تحت آنکھوں کی پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا دوست ممالک میں کم آمدنی والے نادار مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے

شاہ سلمان مرکز سے وابستہ طبی رضاکار ٹیم نے اس مہم کے دوران آنکھ کے پردے (Retina Surgeries)، آنکھ سے پانی بہنے کی شکایت (Glaucoma Surgeries) کے پچاس پچاس آپریشن، آنکھ کے گرد ہڈیوں (Orbital Surgeries) اور بھینگے پن کے علاج (Strabismus Surgeries) کی تیس تیس سرجریز کے علاوہ دسیوں چھوٹے آپریشن (Minor Surgeries)، آنکھ کے پردے (ریٹینا) میں 250 انجیکشن (Retinal Injections) اور 200 لیزر آپریشن (Laser Treatments) سرانجام دیے۔

یہ منصوبہ انسانی امداد کے ان پروگراموں میں شمار کیا جاتا ہے جنہیں مملکت اپنے امدادی ادارے "مرکزِ شاہ سلمان برائے امداد و انسانی خدمات" کے بلیٹ فارم سے انجام دے رہی ہے۔ اس منصوبے کے تحت آنکھوں کی پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا دوست ممالک میں کم آمدنی والے نادار مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں