وٹامن B3 کی روزانہ ایک خوراک سے جلدی کینسر کا خطرہ کم
ان دنوں بغیر ڈاکٹر کے نسخے انتہائی کم قیمت پر فروخت ہونے والی وٹامن B 3 جلدی کینسر سے بچاؤ میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔
ایک حالیہ مطالعے کے مطابق وٹامن B3 اوسطاً 14 فیصد تک بیماری کے خطرے کو کم کرتی ہے، جبکہ جن افراد میں پہلے ہی جلد کے کینسر کی تشخیص ہو چکی ہو، ان میں 54 فیصد تک مؤثر پائی گئی ہے۔
ویب سائٹ نیو ایٹلس (New Atlas) نے جاما ڈرماٹولوجی (JAMA Dermatology) مجلہ میں شائع ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ 33 ہزار سے زائد مریضوں پر کی جانے والی تحقیقنے 2015 کی ایک آسٹریلوی تحقیق سے سامنے آنے والے شواہد کی بھی تائید کی ہے۔
مطالعے کے دوران، امریکی یونیورسٹی "وینڈربلٹ" (Vanderbilt) کے میڈیکل سینٹر کے محققین نے سابق امریکی فوجیوں کا ایک وسیع عملی تجزیہ کیا۔
انہوں نے 33 ہزار 8 سو 22 افراد کے طبی ریکارڈ کا جائزہ لیا اور دو گروپوں کا موازنہ کیا: ایک وہ گروپ جنہیں "نیاسینامائڈ" 500 ملی گرام کی خوراک دن میں دو بار، 30 دن یا اس سے زیادہ عرصے کے لیے دی گئی تھی، اور دوسرا وہ گروپ جنہوں نے یہ دوا استعمال نہیں کی تھی۔
نیکوٹینامائڈ کی اثر پذیری
عرفِ عام میں نیاسینامائڈ کو نیکوٹینامائڈ بھی کہا جاتا ہے، یہ وٹامن B3 کی ایک شکل ہے ،جو خوراک اور غذائی سپلیمنٹس میں پائی جاتی ہے اور خلیوں کی توانائی، ڈی این اے کی بہتری اور جلد کی صحت کو سہارا دیتی ہے، اسے جلد کے کینسر کے خطرے میں 14 فیصد کمی سے منسلک پایا گیا ہے۔
جب لوگوں نے جلد کے کینسر کی تشخیص کے بعد نیاسینامائڈلینا شروع کی، تو بیماری کے دوبارہ ہونے کا خطرہ 54 فیصد کم ہو گیا۔ یہ اثر بیسل سیل کارسنوما (Basal Cell Carcinoma) اور سکوامس سیل کارسنوما (Squamous Cell Carcinoma) دونوں میں دیکھا گیا ہے، جن میں سب سے زیادہ کمی سکوامس سیل کینسر میں پائی گئی ہے۔
بنیادی تبدیلی
وینڈربلٹ یونیورسٹی میڈیکل سینٹر میں ڈرماٹولوجی اور میڈیسن کے محقق اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر لی ویلس کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ واضح رہنمائی موجود نہیں ہے کہ جلد کے کینسر سے بچاؤ کے لیے نیاسینامائڈ کا علاج کب شروع کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحقیق کے نتائج علاج کے طریقوں میں ایک انقلابی پیش رفت ثابت ہوں گے، جو مریضوں میں متعدد جلدی کینسر ظاہر ہونے کے بعد اس کے استعمال سے شروع ہو کر، جلدکے آغاز تک جا سکتے ہیں۔
تاہم ابھی بھی اس بات کی ضرورت ہے کہ کن مریضوں کو سب سے زیادہ فائدہ ہو سکتا ہے، اس کی نشاندہی کے عمل کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، کیونکہ تقریباً نصف مریض متعدد جلدی سرطان میں مبتلا ہوتے ہیں۔
سورج کی شعاعیں
بیسل سیل کینسر جو عموماً جلد کے ان حصوں کو متاثر کرتا ہے، جو طویل عرصے تک سورج کی شعاعوں کے سامنے رہے ہوں، یہ آہستہ آہستہ بڑھتا ہے، لیکن بعض اوقات اسے بروقت پہچاننا آسان نہیں ہوتا اور اس کے علاج کے لیے سرجری ضروری ہو سکتی ہے۔
سال 2024 میں میری ایک سرجری ہوئی، جس میں 0ا عشاریہ 4 سینٹی میٹر قطر کی رسولی نکالی گئی، جس کے لیے گہرا اور بڑا کٹ لگانا پڑا، اور تقریباً 20 ٹانکے لگائے گئے، جن میں کچھ اندرونی (جلد کے نیچے) اور کچھ بیرونی سطح پر تھے۔
جہاں تک سکوامس سیل کارسنوما (Squamous Cell Carcinoma) کا تعلق ہے، تو یہ جلد کی سطحی تہہ پر بننے والے سرطانی رسولیوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ رسولیاں، میلانومہ (Melanoma) کے ساتھ مل کر جلد کے سرطان کی تین مہلک اقسام میں شمار کی جاتی ہیں۔
ڈی این اے کے نقصانات کی مرمت
مجموعی طور پر یہ ثابت ہوا ہے کہ "نایاسینامائڈ" جلد کے خلیوں کو سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں سے ہونے والے ڈی این اے کے نقصانات کی مرمت میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ سورج کی شعاعوں سے پیدا ہونے والے مدافعتی نظام کو دبانے والے اثرات کو بھی کم کرتا ہے۔
اگرچہ یہ تحقیق مشاہدے پر مبنی ہے اور اس لیےکسی سبب و اثر کے تعلق کو ثابت نہیں کرتی، لیکن یہ اب تک کی سب سے بڑی ڈیٹا بیس ہے، جو "نایاسینامائڈ" کے روزانہ استعمال کی کارکردگی کو کنٹرولڈ کلینیکل ٹرائلز سے باہر ظاہر کرتی ہے۔
محققین نے بتایا کہ اس مطالعے میں شامل سابق فوجی زیادہ تر عمر رسیدہ اور مرد تھے (اوسط عمر 77 سال اور زیادہ تر سفید فام مرد)، اس لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ مختلف آبادیوں پر بھی ان نتائج کو آزمایا جا سکے اور دیکھا جا سکے کہ کیا یہی اثرات بڑے پیمانے پر بھی سامنے آتے ہیں۔
عملی اور کم خرچ طریقہ
ماہرین کے مطابق اگرچہ "نیاسینامائڈ" کا استعمال سورج کی شعاعوں سے بچاؤ کے بنیادی اقدامات جیسے جسم ڈھانپنے اور سن اسکرین لگانے کا متبادل نہیں، لیکن جن مریضوں میں پہلے بیسل سیل یا اسکوامس سیل کینسر ہٹایا جا چکا ہے۔
ان کے لیے روزانہ "نیاسینامائڈ" کا استعمال بیماری کے دوبارہ لوٹنے کے امکانات کم کرنے کا ایک عملی اور کم خرچ طریقہ ثابت ہو رہا ہے۔
یہ تحقیق ڈاکٹروں اور مریضوں دونوں کو زیادہ حقیقت پسندانہ ڈیٹا فراہم کرتی ہے تاکہ ان سپلیمنٹس کے فوائد کا بہتر اندازہ لگایا جا سکے۔
حوصلہ افزا تاثیر
یونیورسٹی آف کوئنزلینڈ کے سینئر محقق ڈاکٹر یوسف محمد کہتے ہیں کہ:"نایاسینامائڈ ایک عملی ذریعے کے طور پر جلد کے سرطان سے بچاؤ میں حوصلہ افزا تاثیر دکھا رہا ہے۔ یہ نتائج وقت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں، کیونکہ جلد آغاز ہی مضبوط تحفظ کی کنجی ثابت ہو سکتا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا:"مجموعی طور پر یہ نتائج اس خیال کو تقویت دیتے ہیں، جس پر کئی ماہرینِ امراضِ جلد عرصے سے یقین رکھتے ہیں کہ نایاسینامائڈ کم خطرات کے ساتھ ایک ایسا علاج ہے، جس سے ابھی تک بھرپور فائدہ نہیں اٹھایا گیا۔ یہ طریقہ کار خاص طور پر اُن مریضوں کے لیے فرق ڈال سکتا ہے، جنہیں جلدی مرحلے میں ہی جلد کا سرطان لاحق ہو چکا ہو۔
ڈاکٹروں کے لیے نایاسینامائڈ کی کشش اس کی آسان دستیابی، محفوظ استعمال اور بہتر برداشت میں ہے۔ یہ ایک سستا وٹامن ہے، جسے نسخے کے بغیر خریدا جا سکتا ہے، اور اس کے کوئی بڑے مضر اثرات بھی سامنے نہیں آتے۔