تناؤ، نیند کی کمی یا بلڈ پریشر سے ہٹ کر … سر درد کی 6 دیگر وجوہات

سر درد کی وجوہات اکثر غیر متوقع عوامل سے جڑی ہوتی ہیں جنھیں لوگ عموماً نظر انداز کر دیتے ہیں.

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

سر درد ایک عام مسئلہ ہے اور اس کی وجوہات کئی ہو سکتی ہیں۔ بعض اوقات انسان صحیح بلڈ پریشر، اچھی نیند اور ذہنی دباؤ نہ ہونے کے باوجود بھی سر درد کا شکار ہو سکتا ہے۔ کبھی کبھار یہ درد گردن کی ہڈیوں کے درمیان دباؤ کی وجہ سے بھی پیدا ہوتا ہے۔
روسی ویب سائٹ "ویسٹی.رو" کے مطابق ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سر درد کی وجوہات بعض اوقات متوقع نہیں ہوتیں اور اکثر نظرانداز کر دی جاتی ہیں۔ ان میں اہم عوامل یہ ہیں:

1 - جسم میں پانی کی کمی (ڈی ہائیڈریشن) :

دن بھر پانی کی کمی سے خون کا حجم کم ہو جاتا ہے، دماغ میں آکسیجن کی فراہمی متاثر ہوتی ہے اور خون کی نالیوں میں سکڑاؤ آتا ہے، جس سے سر درد ہوتا ہے۔ اس لیے دن بھر چھوٹے چھوٹے وقفوں سے پانی پینا ضروری ہے اور کافی زیادہ پینے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ یہ جسم کو مزید خشک کرتا ہے۔

2 - بالوں کے ربڑ کے بینڈ اور کلپس :

بالوں میں سخت ربڑ کے بینڈ یا کلپس لگانے سے سر کی گردشِ خون متاثر ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں سر درد پیدا ہو سکتا ہے۔

3 - تیز خوشبوئیں :

کچھ خوشبوئیں جیسے عطر، ہوا کے معطر اور گھریلو کیمیکلز اعصاب کو متاثر کر کے سر درد پیدا کر سکتی ہیں۔ اس لیے کمرے کو باقاعدگی سے ہوا دار رکھیں اور خوشبو سے پاک یا حساسیت مخالف مصنوعات کا استعمال کریں۔

4 - الیکٹرانک ڈیوائسز کا زیادہ استعمال :

اسکرین سے نکلنے والی نیلی روشنی آنکھوں پر دباؤ ڈالتی ہے، جو سر درد میں بدل سکتا ہے۔ حل کے طور پر 20-20-20 اصول اپنائیں یعنی ... ہر 20 منٹ بعد 20 سیکنڈ کے لیے 20 فٹ کی دوری پر کوئی چیز دیکھیں اور اسکرین کو آنکھوں کی سطح پر رکھیں۔

5 - درد کم کرنے والی ادویات کا زیادہ استعمال :

مسکن یعنی pain killer ادویات کے ضرورت سے زیادہ استعمال کا رد عمل سر درد پیدا کر سکتا ہے۔ ایسی صورت میں نیورولوجسٹ سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔

6 - جوڑ اور جبڑے کے مسائل :

جبڑے کے پٹھے کا دباؤ یا جوڑ کا سوجنا سر درد پیدا کر سکتا ہے، جو اکثر کناروں اور سر کے پچھلے حصے میں محسوس ہوتا ہے۔
خلاصہ یہ کہ سر درد ہمیشہ صرف دباؤ یا نیند کی کمی کی وجہ سے نہیں ہوتا، بلکہ چھوٹے چھوٹے عوامل جیسے پانی کی کمی، بالوں کے بینڈ، تیز خوشبو، اسکرین کا دباؤ، مسکن ادویات یا جبڑے کے مسائل بھی اس کے محرک ہو سکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں